Bharat Express

Abu Azmi on Eknath Shinde: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کی ایکناتھ شندے کی تعریف، عیدالاضحیٰ سے پہلے کہی یہ بڑی بات

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹرحکومت کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں پرمثبت قدم اٹھانے کے لئے ہم شکرگزارہیں۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی تعریف کی ہے۔

Abu Azmi Praises CM Eknath Shinde: مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ (14 جون) کو عیدالاضحیٰ کے لئے خصوصی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے تمام طرح کی تیاریوں اورسہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی بھی شامل ہوئے اوراپنے مطالبات کو وزیراعلیٰ کے سامنے رکھا۔

وہیں مطالبات پورے ہونے پرابوعاصم اعظمی نے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی جم کرتعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرحکومت کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پرسلاٹرہاؤس، ٹرانسپورٹ وغیرہ جیسی سبھی موضوعات پرمثبت کارروائی کرنے کے لئے ہم شکرگزار ہیں۔

ابوعاصم اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرٹوئٹ کرکے کہا، “وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کے لئے خصوصی میٹنگ بلائی گئی تھی، جس میں میونسپل کارپوریشن کمشنر، میونسپل کارپوریشن کے افسران، پولیس کمشنروغیرہ موجود تھے۔ اس میٹنگ میں میں نے قریشی جماعت ایسوسی ایشن کے عہدیداران اوردیگراراکین کے ایک وفد کے ساتھ اہم مطالبات کو رکھا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے مثبت طور پرسبھی مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی اوراس بات کویقینی بنایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرکوئی رکاوٹ نہ آئے۔

ابوعاصم اعظمی نے میٹنگ میں کیا یہ مطالبہ

دیونارسلاٹرہاؤس میں ایک عارضی شیڈ قائم کرنے کے لئے ہرسال ٹینڈرجاری کیا جاتا ہے، جوبہت آسان ہے اور بارش کے موسم میں خراب ہوجاتا ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ اس سلاٹرہاؤس کے لئے مختص فنڈزسے اس شیڈ کو مستقل کیا جائے۔ سلاٹرہاؤس کے ہرشیڈ میں صفائی ضروری ہے اورہرشیڈ کی نالیوں کی صفائی 6 بارشفٹ کی بنیاد پرکی جائے، یعنی دن میں تین شفٹوں اوررات میں تین شفٹوں میں کی جائے۔ سلاٹرہاؤس میں بنایا گیا نیا فرش اورنالیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔ فریزر، ٹوائیلٹ نہیں، بنائے گئے پلان کے مطابق کوئی کام نہیں ہوا۔ جو تاجر پیسے دے کردیونارآتے ہیں، انہیں کسی قسم کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ دیونار سلاٹرہاؤس میں، بازارمیں چوری سے بچنے اورخریداروں اوربیچنے والوں دونوں کی حفاظت کے لئے پولس گشت پر رہیں۔ مذبح خانوں میں جانوروں کے مراکزکے لئے ویٹرنری ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی جائے، تاکہ جانور بیمارنہ ہوں اورمحفوظ رہیں۔

Also Read