Bharat Express DD Free Dish

Abu Asim Azmi

وی ایچ پی نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کی قبراور اورنگ زیبی ذہنیت کو مکمل طورپرختم کیا جائے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے سمبھاجی نگرمیں ہے اوراس نے مہاراج سنبھاجی کوبہت اذیتیں دے کرقتل کیا تھا، اس لئے ایسے شخص کی قبرنہیں ہونی چاہئے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ابو اعظمی نے کہا کہ ملک میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ مسلمانوں کی توہین ہو رہی ہے۔ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے ملک کو لوٹا۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں مسلمانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔

عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آر میں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرائم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرانے کے مطالبہ پر وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ یہ اے ایس آئی کی محفوظ یادگار ہے اوراس کے لئے قانونی عمل کی پیروی ضروری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈرابوعاصم اعظمی کی طرف سے اورنگ زیب کی تعریف پرسیاسی تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان سے سیاست عروج پر ہے۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ ابوعاصم اعظمی کو ضرور جیل میں ڈالا جائے گا۔

عائشہ ٹاکیہ کے بزنس مین شوہر فرحان اعظمی کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگر رپورٹوں پر یقین کیا جائے تو ان پر گوا کے کینڈولم میں ہنگامہ کرنے اور مقامی لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام ہے۔

مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ذریعہ اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان پر کافی ہنگامہ ہوا اور انہیں بجٹ سیشن سے معطل کردیا گیا۔ اس پراکھلیش یادو نے بھی ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

مہاراشٹراسمبلی سے معطل کئے جانے پرابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، مجھے ایسے کیسے ہٹا سکتے ہیں۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے بیان پراسمبلی میں سخت تبصرہ کیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے مغل حکمراں اورنگ زیب کوبہترین ایڈمنسٹریٹر بتایا تھا، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں اب انہیں اسمبلی سے معطل کردیا گیا ہے۔