Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav on CM Yogi Adityanath: مہاکمبھ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیراعظم امیدواربنانے کی تھی تیاری، اکھلیش یادو کا بڑا دعویٰ، وقف قانون سے متعلق دیا بڑا بیان

رانا سانگا پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پراکھلیش یادو نے کہا کہ جوتاریخ ایک دوسرے کوبرتریا کمتردکھاتی ہے، جوتاریخ ہماری ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، اسے صرف تاریخ ہی رہنے دینا چاہئے۔

اکھلیش یادو نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا جواب دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےاتوارکواترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاکمبھ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیراعظم عہدے کا امیدواربنانے کا منصوبہ تھا۔ اکھلیش یادونے الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈرنے اسے سیاسی انعقاد بنا دیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اسے سیاسی کمبھ بنانا چاہتی تھی۔ یہ مذہبی کمبھ نہیں تھا۔ یہ کمبھ عقیدت مندوں کے لئے نہیں، بلکہ سیاسی مقاصد کے لئے تھا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سننے میں تویہاں تک آیا تھا کہ کمبھ کے انعقاد میں یہ تیاری تھی کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام وزیراعظم کے امیدوارکے طورپراعلان کردیا جائے۔ انہوں نے یہاں مہاکمبھ 2025 کے انعقاد میں سنگین بدانتظامی کا بھی الزام ہے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ کیا آپ نے کبھی کمبھ کے دوران ٹی وی چینلوں کوانٹرویودیتے ہوئے دیکھا ہے؟ یہاں اس طرح کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس پوری  بدانتظامی نے انعقاد پرایک بڑا داغ لگا دیا ہے۔

2027 میں بھی جاری رہے گا انڈیا الائنس

اکھلیش یادو نے کہا کہ مستقبل میں آپ مزید اچھے سے سمجھیں گے۔ کئی باتیں شاید مجھ تک نہ پہنچیں، لیکن آپ یہاں رہتے ہیں۔ آپ سچائی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2027 کے اترپردیش اسمبلی الیکشن میں اپوزیشن انڈیا نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیوالائنس (انڈیا الائنس) جاری رہے گا۔

زمین قبضہ کرنے کی کوشش

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون کے ذریعہ مافیا کی طرح زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2027 کے اسمبلی الیکشن میں پی ڈی اے (پسماندہ، دلت اور اقلیت) ریاست سے بی جے پی کواکھاڑپھینکے گا۔

بھومافیا پارٹی ہے بی جے پی

جب ان سے انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دوہرایا، انڈیا الائنس ہے اوررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وقف ترمیمی قانون لے کرآئی ہے تاکہ وہ زمین چھین سکے۔ جہاں بھی زمین دکھتی ہے، وہ اس پرقبضہ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو بھومافیا پارٹی قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے برسراقتدار پارٹی پر نوٹ بندی اورجی ایس ٹی (سامان اورسروس ٹیکس) کے ذریعہ لوگوں کا پیسہ چھیننے اور ریزرویشن کے حقوق کوکم کرنے کا الزام لگایا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read