مدھیہ پردیش کانگریس کے ایم ایل اے عارف مسعود
بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے ایم ایل اے عارف مسعود نے مہاراشٹر کے ایم ایل اے ابو اعظمی کو اورنگزیب کے بارے میں ان کے بیان پر اسمبلی سے معطل کیے جانے کے بعد کہا کہ اعظمی نے یہ بات تاریخ پڑھ کر کہی ہے، سبھی کو ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
راجدھانی بھوپال سے کانگریس ایم ایل اے مسعود نے اورنگزیب پر اعظمی کے بیان کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابو اعظمی نے اورنگزیب کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ تاریخ پڑھ کر کہا ہے۔ اورنگزیب کے دور کے بارے میں جو باتیں عام طور پر کہی جاتی ہیں ان میں سے کئی باتیں تاریخ کے اوراق میں نہیں ملتیں۔ چاہے مدھیہ پردیش کو لے لیں یا مانسروور کو، ایسی کئی جگہیں ملیں گی جو اورنگزیب کے دور میں لوگوں کو ملیں اور یہ تاریخ کی بات ہے۔ کیوں اس پر بے جا چرچا کرائی جارہی ہے اور ایک دوسرے پر تہمت لگائی جا رہی ہے، اس کی جگہ ترقی پر چرچا ہو۔
ابو اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، اکثریت ہے، جو بھی سچ بولے گا، جو سچ کا آئینہ دکھائے گا، جو تاریخ کے اوراق پڑھانا چاہے گا، اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس میں بات نہیں۔ ان کا یہ کام ہے، لیکن ہم لوگ ابو اعظمی کے ساتھ ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں مسعود نے کہا کہ سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ اعظمی نے تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے۔ اعظمی نے حال ہی میں اورنگزیب کے بارے میں بیان دیا تھا جس کے بعد انہوں نے یو ٹرن لیا تھا۔ انہیں بدھ کے روز اسمبلی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ابو اعظمی کے بیان پر اس وقت سیاست گرم ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



