Bharat Express DD Free Dish

Arif Masood

کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بتایا کہ مجوزہ احتجاج کا مقصد مسلمانوں سے متعلق مختلف مسائل اور ان کے حقوق سے جڑے معاملات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ تک عوام کی آواز پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

مدھیہ پردیش کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کو سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک پرجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سچن سوریہ ونشی نام کے نوجوان نے یہ دھمکی آمیز پوسٹ کیا ہے، جس کوپہلگام کے تشدد سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آردرج کرلی ہے اورمعاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ابو اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، اکثریت ہے، جو بھی سچ بولے گا، جو سچ کا آئینہ دکھائے گا، جو تاریخ کے اوراق پڑھانا چاہے گا، اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس میں بات نہیں۔ ان کا یہ کام ہے، لیکن ہم لوگ ابو اعظمی کے ساتھ ہیں۔