Abu Azmi on Muslims Conditions in India: برقع سے مسجد تک، مسلمانوں کے مسائل پر پھٹ پڑے ابو عاصم اعظمی، کہا- اب پانی سر سے اونچا ہو چکا
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے نے دودھ کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے منہ سے دودھ کا پیالہ چھینا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھ رہی ہے اور تمام اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔
New Guidelines on Vande Mataram: ’’مسلمان ’وندے ماترم‘ کا مخالف نہیں، ان کی مذہبی مجبوری ہے…‘‘، سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابو عاصم اعظمی کا بیان
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سب کی اپنی اپنی آستھا ہے۔ اگر میں کھڑے ہو کر قرآن شریف کی کوئی سورہ پڑھوں اور کسی ایسے بھائی سے، جو مسلمان نہ ہو، اسے پڑھنے کے لیے کہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ غلط ہوگا۔
Abu Azmi on Waqf Act: ’’اچھی ہوگی وقف ایکٹ کو ختم کرنے والی حکومت…‘‘، عمران مسعود کے بیان کی ابو اعظمی نے کی حمایت
مہاراشٹر میں زبان کے تنازع پر ایم این ایس کے موقف کے بارے میں ابو اعظمی نے کہا کہ مراٹھی زبان کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہ ریاست کی زبان ہے۔ کچھ غلط نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کو مارنا درست نہیں۔ بغیر اجازت احتجاج کرنا درست نہیں۔ ریاستی حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
Attempt to stop sacrifice on Bakrid in Nanded!: ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد میں بقرعید کے موقع پر قربانی روکنے کی کوشش، ابو اعظمی نے بجرنگ دل پر لگائے سنگین الزامات
اعظمی نے لکھا کہ دھرم آباد، جو دیگلور تعلقہ میں واقع ہے، وہاں بجرنگ دل کے کچھ لوگ ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ آئندہ عیدالاضحیٰ (بقرہ عید) کے موقع پر مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے، کیونکہ یہ لوگ قربانی کی مخالفت کر رہے ہیں اور اسے روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
Abu Azmi on Muslims in India: مسلمانوں کا مذہب پوچھ کر انہیں ہراساں کرنا بھی دہشت گردی ہے:ابوعاصم اعظمی
ایس پی ایم ایل اے نے پولس کمشنر سے کہا کہ ہم ان تمام مسائل کو لے کر یہاں آئے ہیں۔ آپ کو سی ایم صاحب سے بات کرنی چاہیے۔ سی ایم فڑنویس کو فوری طور پر ایک بیان جاری کرنا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا بند کیا جانا چاہئے۔
Holi-Jumma Row: مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ابو اعظمی نے کہا کہ ملک میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ مسلمانوں کی توہین ہو رہی ہے۔ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے ملک کو لوٹا۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں مسلمانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔
Arif Masood supports Abu Azmi: ’’ابو اعظمی نے تاریخ پڑھ کر بولا…سبھی کو دینا چاہیے ساتھ…‘‘، ایس پی لیڈر کو ملا کانگریس کا سپورٹ
ابو اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، اکثریت ہے، جو بھی سچ بولے گا، جو سچ کا آئینہ دکھائے گا، جو تاریخ کے اوراق پڑھانا چاہے گا، اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس میں بات نہیں۔ ان کا یہ کام ہے، لیکن ہم لوگ ابو اعظمی کے ساتھ ہیں۔
Maharashtra News: سماج وادی پارٹی اکیلے لڑے گی بی ایم سی انتخاب، ابو اعظمی نے کہا – ‘نفرت پھیلانے والوں کے ساتھ…’
ابو عاصم اعظمی نے سخت لہجے میں کہا، "انہیں سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی پوسٹیں جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہیں اور یہ اتحاد، سیکولرازم اور تمام برادریوں کے احترام کے خلاف ہیں۔
Maharashtra News:بابری مسجد کے تعلق سے ادھوٹھاکرے کے لیڈر کے متنازعہ ٹوئیٹ پر برہم ہوئےابو عاصم اعظمی، کہا – ایم وی اے کا حصہ بننا گوارہ نہیں
ابو اعظمی نے ایکس ہینڈل پر لکھا"سماج وادی پارٹی کے لیے مہاراشٹر میں اکیلے چلنا قابل قبول ہے، لیکن مہاوکاس اگھاڑی میں رہتے ہوئے شیو سینا یو بی ٹی کے فرقہ وارانہ نظریے کا حصہ بننا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔"
Abu Azmi On Yogi Adityanath: ‘یہ وہی لوگ ہیں جو ہر جگہ…’، یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈی این اے بیان پر اکھلیش یادو کے بعد ابو اعظمی کا جوابی حملہ
یوپی کے کانپور ایس پی سے سربراہ اکھلیش یادو نے ڈی این اے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وزیراعلیٰ کتنی سائنس جانتے ہیں۔





