Bharat Express DD Free Dish

Keshav Prasad Maurya

اویسی نے دہشت گردی کے معاملے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ناتھورام گوڈسے کسی مدرسے کا طالب علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص اس قسم کی ’’زہریلی زبان‘‘ استعمال کرے۔ اویسی نے مزید کہا ’’جب کرسی نہ ہو تو اسٹول والوں کے پاس اپنی سیاسی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے زہر اگلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔‘‘

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جن مدارس پر آج الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہی مدارس کے علما نے تحریکِ آزادی میں اہم کردارادا کیا، پھانسی کے پھندے قبول کیے، جیلیں کاٹیں اور برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور اس کے علما کی قربانیوں کوہندوستان کی آزادی کی تاریخ کا روشن باب قرار دیا۔

اتر پردیش کے وزیر کنور برجیش سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں بھارت کی نوجوان نسل نے خود اعتمادی، اختراع اور خود کفالت کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اور قومی تعلیمی پالیسی جیسی اسکیموں نے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔

نائب وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نہ صرف ’’وکست بھارت‘‘ کے عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں بھگوان بدھ کے امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو بھی مؤثر انداز میں پھیلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سوچ بھارت کی قدیم تہذیبی وراثت اور جدید ترقی کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کرتی ہے۔ا

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا ہیلی کاپٹر کوشامبی جانے کے چند منٹ بعد ہی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے لکھنؤ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوا۔ خوش قسمتی سے موریہ اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ بعد میں وہ دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔

اسی دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے او ڈی او پی اسکیم کی باضابطہ شروعات اور سردار ولبھ بھائی پٹیل ایمپلائمنٹ اینڈ انڈسٹریل زون یوجنا کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جس سے ریاست میں روزگار اور صنعتی ترقی کو نئی سمت ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا انعقاد کررہا ہے۔

ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ بی جے پی ترقی کے نام پر الیکشن لڑتی ہے۔ ہم جو وعدہ کرتے ہیں اس کا حساب عوام کو دیتے ہیں۔ بٹیں گے تو کٹیں گے' ، یہ بی جے پی کا نعرہ نہیں ہے۔

کیشو موریہ نے پی ایم کو لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کی وجہ بھی بتائی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے 11 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کیشو نے پی ایم کو یوپی کی صورتحال سے آگاہ کیاتھا۔

پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے جب یہ سوال اٹھایا گیا کہ یوپی میں بی جے پی کے اندر بہت ہنگامہ ہے۔ آپ کے لکھنؤ آنے کا کیا مقصد ہے؟ راکیش ٹکیت نے کہا، "میں یہاں اپنے لوگوں سے ملنے آیا ہوں۔ ہمارے لوگ مختلف جگہوں سے یہاں آئے ہیں۔