Bharat Express DD Free Dish

UP Assembly Election 2027

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ کئی ریاستوں کے نوجوان لیڈران کو تنظیم میں اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اتر پردیش کے ونیت وتس تیاگی کو قومی خزانچی مقررکیا گیا ہے، جبکہ راجستھان کے دیوورت سنگھ راجوت کو قومی شریک خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یوا مورچہ کے میڈیا شعبے میں بھی نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ بہار کے ہمانشو یادو کو میڈیا انچارج مقرر کیا گیا ہے

 یوپی اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس رکن پارلیمنٹ اور کارگزار صدر عمران مسعود نے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بڑی چیز نہیں ہے۔ حکومت تبدیل کرنا بڑی چیز ہے۔

عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے پرانے وعدوں سے انحراف پرسوال اٹھائے اورراہل گاندھی کی ایمانداری اور’ووٹ چوری‘ جیسے موضوعات اٹھانے پر تعریف کی۔

سابق وزیر رام آسرے کشواہا نے بی جے پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیار کی، پہلے بھی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں

اتر پردیش میں مایاوتی اور آکاش آنند کے درمیان اختلافات، تنظیمی تبدیلیوں اور دلت ووٹ بینک کی کمزور ہوتی گرفت نے 2027 کے انتخابی حساب کتاب کو پیچیدہ کردیا، کانگریس اور سماج وادی پارٹی خالی جگہ پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

کانگریس پارٹی نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ راجندرپال گوتم کواترپردیش اورسنجے دت کوہریانہ کے لئے اے آئی سی سی کا نیا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ ہری پرساد اب کرناٹک کانگریس کے سربراہ ہوں گے، جبکہ لال جی دیسائی اڈیشہ کے نئے انچارج بن گئے ہیں۔ کانگریس سیوا دل کی قیادت بی وی سرینواس کریں گے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے قبل سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے برہمن ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کے لیے بڑا سیاسی داؤ کھیلا ہے۔ 5 اگست کو لکھنؤ میں مجوزہ ’برہمن سمیلن‘ کے ذریعے سماجوادی پارٹی بی جے پی کے روایتی ووٹ بینک میں نقب لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔

مایاوتی نے منگل کے روز لکھنو واقع پارٹی کے دفترمیں ریاستی اورضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں آئندہ حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔

گورکھپورمیں ایک ریلی میں وزیرسنجے نشاد کے روتے ہوئے ایک ویڈیو نے اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔ نشاد پارٹی کے سربراہ نے ایس سی تحفظات کے اپنے مطالبے کو دہرایا اورایس پی اوربی ایس پی پرالزام لگایا کہ وہ نشاد برادری کو ان کے حقوق سے محروم کررہے ہیں۔

یوپی کے بارہ بنکی میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری ڈھانچہ کبھی دوبارہ نہیں بنے گا۔ ہندوستان میں رہنے والوں کوقانون کی پابندی کرنی چاہئے۔ قانون توڑنے والوں کوجہنم میں بھیجا جائے گا۔ یہ حکومت اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔