Bharat Express

Harbhajan Singh

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ثانیہ مرزا نے آخری بار آسٹریلین اوپن 2023 کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

دہلی میں شراب پالیسی گھوٹالے کے الزامات میں گھرے منیش سسودیا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وزارت تعلیم کی کمان موجودہ وزیر اعلی آتشی کو دے دی گئی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھجن سنگھ نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر کو لکھا گیا خط شیئر کیا۔ خط کو شیئر کرتے ہوئے بھجن سنگھ نے کیپشن میں لکھاکہ...

ایم ایس دھونی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین وکٹ کیپروں میں سے ایک رہے ہیں۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 538 میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 829 مرتبہ وکٹ کیپر کے طور پر بلے بازوں کو آؤٹ  کیا ہے

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز بیان اور بہت خراب حرکت ہے، جو صرف ایک نالائق شخص ہی کر سکتا ہے۔ کامران اکمل کو سمجھ لینا چاہیے کہ کسی کے مذہب کے بارے میں کچھ کہنے اور اس کا مذاق اڑانے کی ضرورت نہیں۔

سابق پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیا ہے ۔جس کی وجہ سے پاکستان میں انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آئی پی ایل کا پہلا سیزن 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ شاہد آفریدی، شعیب اختر، کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز پہلے سیزن میں کھیلے لیکن ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل میں پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے بعد سے پاکستانی کرکٹرز نے آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیا۔

سنجو سیمسن کا اب تک ون ڈے میں بہت اچھا ریکارڈ رہا ہے۔ انہوں نے 55.71 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ تاہم ہربھجن سنگھ کے مطابق کے ایل راہل کی واپسی اور ٹیم میں ایشان کشن کی موجودگی کی وجہ سے سنجو کو شامل نہیں کیا گیا۔