Bharat Express DD Free Dish

سعودی عرب نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پرکیسے کردیا مجبور؟ ولی عہد محمد بن سلمان کے فیصلے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرنا پڑا سرینڈر

سعودی عرب نے آبنائے ہرمزمیں پروجیکٹ فریڈم کو روکنے کے لئے امریکہ پردباؤڈالا۔ سعودی عرب نے اعلان کیا کہ “آپ ایران سے لڑنے کے لئے ہمارے اڈے استعمال نہیں کر سکتے اورنہ ہی ہم اپنی فضائی حدود کو ٹیک آف کے لئے استعمال کرنے دیں گے۔”

جنگ میں ایران کے سامنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرینڈرکرنے کی بات کہی ہے۔ دراصل، ایران پرحملے کی شروعات سے لے کراب تک ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ میں تین باریوٹرن لے چکے ہیں۔ سب سے پہلے 28 فروری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملے سے ایران میں تختہ پلٹ ہوجائے گا۔ اس وقت حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل کردیا گیا تھا۔ حالانکہ امریکہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوپایا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے 7 مارچ کو اعلان کیا کہ سیزفائر سے متعلق ایران سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ٹرمپ اپنے اس بیان پربھی نہیں قائم رہ پائے۔

اپریل کی شروعات میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز ناکہ بندی کھلوانے کے لئے پروجیکٹ فریڈم کی شروعات کرنے کا اعلان کیا۔ تین اپریل کو اسے شروع بھی کیا گیا، لیکن 48 گھنٹے میں ہی ٹرمپ نے اسے روکنے کا اعلان کردیا۔ اب اس سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی میڈیا این بی سی کے مطابق، سعودی کے دباو میں ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کو روکا۔

پروجیکٹ فریڈم کیا تھا؟

اتوار(3 اپریل) کو آبنائے ہرمزمیں امریکہ نے پروجیکٹ فریڈم شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو محفوظ نکالنے کے لئے کیا گیا تھا۔ امریکی فوج کی نگرانی میں یہ آپریشن شروع ہوا تھا۔ فریڈم کے دوران بھی ایرانی جہازوں کی ناکہ بندی جاری تھی۔ امریکہ کے اس آپریشن کے خلاف پاسداران انقلاب نے بھی کارروائی کرنے کی بات کہی۔ ایران نے اس دوران ابوظہبی پرکئی حملے کئے۔ سعودی عرب پربھی ایران حملہ کرنے کی تیاری میں تھا، لیکن 48 گھنٹے کے اندر ہی امریکہ نے اسے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب نے بیس دینے سے کیا انکار

سعودی عرب نے امریکہ کو ایئراسپیس اوربیس کے استعفمال سے روک دیا۔ سعودی عرب نے اس پرامریکہ سے ناراضگی بھی ظاہرکی۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ جنگ کی شروعات اگرہوتی ہے، تواس کا سیدھا نقصان خلیج ممالک کواٹھانا ہوگا۔ سعودی عرب نے اریران سے کہا کہ ہم اس معاملے میں صرف سمجھوتہ چاہتے ہیں۔ اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ خود سامنے آئے۔ ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کی وجہ سے پروجیکٹ فریڈم روکنے کی بات کہی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read