Bharat Express DD Free Dish

Saudi-France Plane Crash: فرانس میں بڑا طیارہ حادثہ، پیرا شوٹنگ اسکول کا طیارہ تباہ، 5 طلبا سمیت 11 ہلاک، سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 14 افراد جاں بحق

فرانس کے شہرٹامبلین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا، جہاں پیراشوٹ ٹریننگ اسکول کا طیارہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے رات تنورا میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے کم ازکم 14 افراد کی موت ہوگئی۔ دونوں حادثوں میں مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانس کے شمال مشرقی شہرٹامبلین میں اتوار(28 جون 2026) کوایک المناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک پلاٹس پی سی-6 ٹربو پورٹرطیارہ تباہ ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق، حادثے میں طیارہ کے پائلٹ سمیت سبھی 11 مسافر ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں پانچ طالب علم اورپانچ انسٹرکٹرشامل ہیں، یعنی طیارہ میں موجود کوئی بھی شخص اس حادثے میں زندہ نہیں بچا۔

بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ دوران پروازاچانک گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیواورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں، تاہم کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔ سانحہ پرپورا علاقہ سوگوارہے۔ برونو ریٹیلیوکی قیادت میں فرانسیسی وزارت داخلہ بھی صورتحال پرنظربنائے ہوئے ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ فرانسیسی وزیرداخلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوعہ پرروانہ ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اصل وجہ نہیں آئی سامنے

فی الحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ جانچ ایجنسیاں یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ طیارہ تکنیکی خرابی، موسم یا کسی اوروجہ سے گرکرتباہ ہوا۔ بلیک باکس اوردیگر تکنیکی ڈیٹا کی جانچ کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔ اس حادثے کوفرانس میں حال ہی میں پیش آنے والے ہوائی جہازکے سب سے سنگین حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اتوار(28 جون 2026) کو سعودی عرب کے علاقے راس تنورہ میں ایک بڑا ہیلی کاپٹرحادثہ پیش آیا ہے، جس میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مجموعی طورپر دونوں حادثوں میں تقریباً 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ رائٹرس کے مطابق، اتوار کے روزمقامی وقت کے لحاظ سے صبح تقریباً 11 بجے نینسی کے پاس فرانس کے شہرٹامبلین میں اسکائی ڈائیورس کولے جا رہا ایک سویلین ایئرکرافٹ تباہ ہوگیا، جس میں سوارسبھی 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ اتوار کے روز سعودی عرب کے رات تنورا میں ایک ہیلی کاپٹرتباہ ہونے سے کم ازکم 14 افراد کی موت ہوگئی۔

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک

سعودی عرب کے راس تنورہ شہرمیں سعودی عرب ارامکو کا ایک ہیلی کاپترتباہ ہونے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ جانکاری سرکاری نیوزایجنسی نے دی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، طیارہ میں مارے گئے سبھی لوگ سعودی عرب کے شہری تھے، جس نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، رات تنورہ میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجہ سے ابھی پتہ نہیں چلا ہے اور جانچ چل رہی ہے۔ ایک بیان میں سعودی عرب کے اینرجی منسٹری نے کہا کہ متعلقہ افسران کے ذریعہ تباہ ہونے کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے جانچ شروع کردی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read