Bharat Express DD Free Dish

Saudi Arabia

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ کے رہائشی وجے کمار مہتو کی موت کے تقریباً 120 دن بعد ان کی لاش بھارت پہنچ گئی، تاہم اہل خانہ نے کمپنی کی جانب سے معاوضے کی تحریری یقین دہانی نہ ملنے تک لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سعودی عرب، ترکیہ اورپاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی اورانتظامی نظام قائم کرنا ہے۔ حالانکہ اسرائیل نے اس پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

یو اے ای کے تعاون سے چلنے والی سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کی افواج نے اس ماہ یمن کے جنوبی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے وسائل سے مالا مال حضرموت صوبے اور پڑوسی المہرہ کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری سے متعلق کسی بھی اقدام کے لیے امریکہ کی حمایت ضروری ہے۔ اس دوران اسرائیل اور صومالی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے تعلقات ابراہم معاہدوں کی روح کے مطابق استوار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کے علاوہ صومالی لینڈ کے صرف تائیوان کے ساتھ باضابطہ تعلقات ہیں۔

سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ایک جانب سعودی عرب نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ ترین اعزازات میں شمار ہونے والے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا، تو دوسری جانب سعودی عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرم قرار دیے گئے دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی۔

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ 1947 میں شروع ہونے والا یہ تعلق اب ایک مؤثر اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس مضبوطی کی ایک بڑی مثال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت ہے، جو سال 2023-24 میں 42.98 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

اظہر الدین نے وزیر اعلی ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے قریبی اوررشتہ دار جن میں تقریبا 38سے  40افراد شامل ہیں ان کو سعودی عرب آنے کے سارے اخراجات تلنگانہ حکومت برداشت کرے گی اور حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

سب سے پہلے آئیے جانتے ہیں کہ 25 سالہ فاطمہ بوش نے کس سوال کا جواب دے کربنی مس یونیورس، جس  کی وجہ سے انہیں 74 ویں مس یونیورس ہونے کا ملا تاج۔

محمد آصف نے کہا، میری بھابھی، دیور، ان کا بیٹا، تین بیٹیاں اور ان کے بچے عمرہ کے لیے گئے تھے۔ وہ آٹھ دن پہلے نکلے تھے۔ عمرہ مکمل ہو چکا تھا اور وہ مدینہ واپس آ رہے تھے۔ رات تقریباً ڈیڑھ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔