Bharat Express

Eid ul-Adha 2024: عیدالاضحیٰ 2024 کے لئے سعودی حکومت کا بڑا منصوبہ، جانوروں کے لئے لگایا گیا خصوصی کیمپ

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پر سعودی عرب نے جانوروں کی خرید کے لئے اویئرنیس کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ قربانی کے لئے جانوروں کی جانچ، ان کی عمر کی جانچ کرنا لوگوں کو سکھایا جاسکے۔

ہندوستان کے بازاروں میں عیدالاضحیٰ کی رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہندوستان میں 17 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی، جس کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ بیرون ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ سے متعلق جانوروں کے بازوں میں ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب جانوروں کی صحت سے متعلق کافی محتاط رہتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ قربانی کے لئے جانوروں کا صحت مند اور تمام طرح کے عیب سے پاک ہونا چاہئے۔ اسی ضمن میں سعودی عرب کی حکومت نے اس کے لئے ایک خاص انتظام کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے پہلے سعودی عرب کے مدینہ خطہ میں قربانی کے لئے اچھے جانوروں اور بیماری کی پہچان کرنے کے لئے ایک اویئرنیس کیمپ (بیداری کیمپ) لگایا گیا ہے۔

اس بیداری کیمپ کا انعقاد منسٹری آف انوائرنمنٹ کے اینیمل ویلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کیا جا رہا ہے، جس کا نام ’مائی سیکریفائیس‘ رکھا گیا ہے۔ سعودی پریس کے مطابق، اس کیمپ کو اسپیشلسٹ اورجانوروں کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعہ لوگوں کو قربانی کے جانوروں کو خریدنے سے پہلے دھیان رکھے جانے والے نکات کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی گوشت کو رکھنے اور اس کو خراب ہونے سے بچانے والے طریقوں کے بارے میں بھی جانکاری دی جا رہی ہے۔

بیداری کیمپ میں کرائے جا رہے ہیں یہ ضروری کام

اویئرنیس کیمپ میں کرائی جانے والی سرگرمیوں میں جانوروں کے بازاروں کا دورہ کرانے سے متعلق ان کی جانچ کرنا شامل ہے۔ تاکہ کیمپ میں شامل ہو رہے لوگوں کو قربانی سے پہلے صحت کی ضرورتوں کے بارے میں بتایا جاسکے۔ کیمپ میں آئے لوگوں کو ماہرین بتا رہے ہیں کہ جانوروں کی صحیح عمر کی پہچان کیسے کی جائے، صحیح جانور کی کیسے پہچان کریں وغیرہ۔

بیرون ممالک سے آرہے جانوروں کی جانچ

اس سال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ہندوستان سے ایک دن پہلے 16 جون کو منائی جائے گی۔ پوری دنیا سے جانور سعودی عرب کے بازاروں میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ اس کے لئے بھی حکومت نے ماہرین اور ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔ یہ ٹیمیں باہرسے آنے والے جانوروں کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی بیماری کو ملک میں پھیلنے سے پہلے ہی روک دیا جائے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read