Delhi High Court rejects BJP leader Kapil Mishra’s plea: دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کی بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی فرقہ وارانہ تبصروں سے متعلق کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر کپل مشرا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انھوں نے قومی دارالحکومت میں 2020 کے اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ دشمنی کو فروغ دینے کے معاملے کے سلسلے میں ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Jamia Millia VC Appointment Controversy: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر تقرری پر تنازعہ، دہلی ہائی کورٹ نے مرکز اور یونیورسٹی کو بھیجا نوٹس
دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی میں مرکزی وزارت تعلیم کی مداخلت کا الزام لگایا ہے، جس نے مبینہ طورپروزارت کی طرف سے فراہم کردہ دونامزدگیوں میں سے ایک کے انتخاب کے لئے متاثرکیا۔
Shyaam Meera Singh vs Jaggi Vasudev: یوٹیوبر شیام میرا سنگھ کو پھر لگا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے جگـی واسودیو اور ایشا فاؤنڈیشن سے متعلق ویڈیو ہٹانے کا حکم دیا
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو گوگل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور میٹا کو ہدایت دی کہ وہ ’’ایشا فاؤنڈیشن‘‘ اور اس کے بانی جگّی واسودیو کے بارے میں یوٹیوبر شیام میرا سنگھ کے ذریعے اپلوڈ کی جانے والی ہتک آمیز ویڈیو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں۔ شیام میرا سنگھ نے ایک ویڈیو ’’سَدھ گرو بے نقاب: جگّی واسودیو کے آشرم میں کیا ہو رہا ہے‘‘ کے عنوان سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔
Jamia Nagar Dhobi Ghat: دہلی ہائی کورٹ نے جامعہ نگر دھوبی گھاٹ کے سروے کی بات کی، کہا کون کون انہدام کی اس کارروائی سے متاثر ہو سکتے ہیں
ستمبر 2020 میں ڈی ڈی اے کی طرف سے اس علاقے میں مسمار کرنے کی مہم شروع کی گئی، جو بنیادی طور پر ایسے لوگوں کے گھر ہے جو یومیہ اجرت والے مزدوروں اور گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں۔
Delhli High Court stays suspension of protesting Jamia Students: دہلی ہائی کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کئی طلبا کی معطلی پر لگائی روک، جامعہ انتظامیہ کو لگا بڑا جھٹکا
دہلی ہائی کورٹ نے بغیراجازت کے کیمپس میں احتجاج کررہے کئی طلبا کی معطلی پر روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 4 طلبا کی عرضی پر سماعت کے بعد آیا ہے۔
Advocate Amendment Bill 2025: ایڈوکیٹ ترمیمی بل 2025 کے خلاف احتجاج، پیر کو کام نہیں کریں گے دہلی ہائی کورٹ کے وکلاء
دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے ایڈووکیٹ (ترمیمی) بل 2025 کے خلاف احتجاج میں 24 فروری کو عدالتی کام میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو میٹنگ ہفتہ کو منعقد ہوئی۔
Delhi High Court: آتشی اور سنجے سنگھ کو راحت، عدالتی فیس ادا نہ کرنے پر سندیپ دکشٹ کی ہتک عزت کی درخواست خارج
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو کارگذار وزیر اعلیٰ آتشی اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے آتشی اور سنجے سنگھ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔
Money Laundering Case:ستیندر جین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس پر دہلی ہائی کورٹ پہنچی ای ڈی، نوٹس جاری
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر کے خلاف نچلی عدالت میں چل رہے مقدمے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کی درخواست پر ستیندر جین کو نوٹس جاری کیا ہے۔
Delhi HC grants custody parole: انجینئر رشید کو عدالت سے مل گئی بڑی راحت،جیل سے سیدھے پارلیمنٹ جائیں گے رشید،پیرول پر ہوں گے رہا
دہلی ہائی کورٹ نے ایم پی انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ رشید پیرول کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال نہیں کرے گا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ رشید اپنی محدود ذمہ داری کے علاوہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔
جیل میں بند شفاء الرحمٰن کو حراستی پیرول، اوکھلا سے اسدالدین اویسی نے بنایا ہے امیدوار
سی اے اے اور این آرسی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرنے والے شفاء الرحمٰن دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ انہیں عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ انتخابی تشہیر کے لئے حراستی پیرول دیا ہے۔