Bharat Express

Assembly Election Result 2024: ووٹوں کی گنتی کے درمیان راہل گاندھی نے کیا ٹوئٹ، ’جے ہند‘ بھی لکھا

جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہریانہ اور جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے نتائج کے درمیان راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔

جموں وکشمیراور ہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرپوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہندوستانی فضائیہ کے تئیں احترام کا اظہارکیا اورپوسٹ کے آخرمیں جئے ہند بھی لکھا۔ راہل گاندھی نے لکھا، “یوم فضائیہ کے موقع پرہندوستانی فضائیہ کے بہادرسپاہیوں اورخواتین کو میرا دلی احترام۔ آپ کی غیر متزلزل لگن ہمارے آسمانوں کومحفوظ رکھتی ہے اورہمارے حوصلے بلند رکھتی ہے۔ ہم آپ کی بے لوث خدمات اورقربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔ جے ہند”

ہریانہ اور جموں وکشمیردونوں ریاستوں میں ابتدائی رجحانوں میں کانگریس پارٹی حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ہریانہ میں کانگریس اپنے دم پرحکومت بناسکتی ہے۔ وہیں جموں وکشمیرمیں اسے نیشنل کانفرنس کے ساتھ دیگرعلاقائی پارٹیوں کی حمایت مل سکتی ہے۔

دو دن پہلے ہی فضائیہ نے دکھائی تھی طاقت

ہندوستانی فضائیہ نے دودن پہلے ہی چنئی میں ایئرشو کے دوران اپنی طاقت دکھائی تھی۔ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے اتوارکو طیاروں نے آسمان میں اپنی فضائی طاقت اورجنگی مہارتوں کے مظاہرے نے سامعین کوپرجوش کردیا تھا۔ لوگ اتوار کو گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں یہاں پہنچے اور رافیل سمیت ہندوستانی فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں کی حکمت عملی دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے۔ جنگی طیاروں میں دلچسپ نمائش دیکھنے کے لئے ناظرین صبح 11 بجے سے ہی مرینا سمندرپرجمع ہونے لگے تھے، جن میں سے کئی نے خود کو چلچلاتی دھوپ سے بچانے کے لئے اپنے ہاتھوں میں چھاتے لے رکھے تھے۔ مظاہرے کا آغازہندوستانی فضائیہ کی اسپیشل گاروڈ فورس کے کمانڈوزنے ایک فرضی یرغمالی بچاؤ آپریشن میں بہادری کی مہارت کے مظاہرہ سے کیا۔

92 ویں انڈین ایئرفورس ڈے کی تقریب میں حیرت انگیز منظر
فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ، تمل ناڈوکے وزیراعلی ایم کے اسٹالن، نائب وزیراعلی ادے ندھی اسٹالن، مختلف ریاستی وزراء، چنئی کے میئرآرپریا اورکئی دیگرمعززین نے مرینا میں منعقدہ 92ویں انڈین ایئرفورس ڈے کی تقریبات میں شرکت کی اورلائٹ ہاؤس وچنئی پورٹ موجود تھے۔ صاف آسمان کی وجہ سے، کوئی بھی ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے شاندارفضائی شوکودیکھ سکتا تھا۔ دوپہر ایک بجے شو کے اختتام پرریتیلے ساحل پرجمع لوگوں نے ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے فضائی فوٹوگرافی کے لئے اپنی چھتری دکھائیں۔ فضائی نمائش میں تقریباً 72 طیاروں نے حصہ لیا، جس کا نام ‘لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ’ میں درج کیا جائے گا۔ سپرسونک لڑاکا طیارہ رافیل سمیت تقریباً 50 لڑاکا طیارے مل کرآسمان پرمختلف رنگوں کی چمک پھیلاتے ہیں۔ ڈکوٹا اورہارورڈ، تیجس، ایس یو-30 اورسارنگ نے بھی فضائی سلامی میں حصہ لیا۔ سخوئی ایس یو30 نے بھی اپنے کرتب دکھائے۔ ملک کا فخراورمقامی طورپرتیارکردہ جدید ترین تیجس اورہیلی کاپٹرپرچندا نے بھی 21 سال کے وقفے کے بعد چنئی میں منعقدہ ایئر ڈسپلے میں حصہ لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read