Bharat Express DD Free Dish

Indian Air Force

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114 ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ کی خریداری کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے، مکمل ہونے پر ہندوستان کے پاس 176 رافیل طیاروں کا بیڑا ہوگا۔

نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہندوستان نے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کا C-130J طیارہ 11 ٹن امدادی سامان اور جدید سرچ اینڈ ریسکیو آلات کی چوتھی کھیپ لے کر کاٹھمنڈو پہنچا ہے۔

نیپال ٹورزم بورڈ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے مجموعی طور پر 384 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں 291 غیر ملکی شہری اور 93 نیپالی شہری شامل ہیں۔ نیپال ٹورزم بورڈ کی ’’لاپتہ افراد‘‘ کی فہرست میں ہمالیئن گلیشیئر علاقے سے 37 غیر مقیم ہندوستانیوں کے لاپتہ ہونے کا بھی ذکر ہے۔

وزارت دفاع نے 2024 میں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی سربراہی میں بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک جامع جائزہ لیا تھا۔ اسی سلسلے میں تقریباً پانچ ماہ قبل دفاعی حصولی کونسل (DAC) نے 114 رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز کو منظوری دی تھی، جس کے بعد معاہدے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔

اڈانی ڈیفنس اور ڈی آر ڈی او کے درمیان اہم معاہدہ۔ اے ای ڈبلیو اینڈ سی-ایم کے II پروگرام کے تحت چھ ترمیم شدہ ایئربس اے 321 طیاروں پر جدید فضائی مشن سسٹمز تیار اور نصب کیے جائیں گے۔ 2032-33 تک بھارتی فضائیہ میں شمولیت کا منصوبہ۔

ایک وقت میں بھارتی فضائیہ کے پاس ایسے 100 سے زائد طیارے موجود تھے۔ وقتاً فوقتاً ان میں جدید ایویونکس، نیویگیشن اور حفاظتی نظام نصب کر کے اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم طویل سروس لائف کے باعث انہیں مرحلہ وار نئے ٹرانسپورٹ طیاروں سے تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ پہلی تباہی کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کی عظمت برقرار ہے اور جدید تعمیر کے 75 سال مکمل ہونا محض دو تقریبات نہیں بلکہ ’امر یاترا‘ کا تجربہ ہے۔ سومناتھ مندر بھارت کے بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک ہے اور ملک کی مذہبی و تہذیبی وراثت کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

سکھوئی-30 ایم کے آئی بھارتی ایئر فورس کے فرنٹ لائن ملٹی رول فائیٹر جیٹ میں شامل ہے اور یہ بھارت کی فضائی دفاعی صلاحیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس جیٹ سے پہلے بھی حادثات ہو چکے ہیں۔

ایچ اے ایل نے لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ ایل سی اے تیجس کے مبینہ حادثے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی فضائی حادثہ پیش نہیں آیا، بلکہ یہ زمین پر پیش آنے والا ایک معمولی تکنیکی واقعہ تھا۔

بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ تیجس ایک بار پھر حادثے کا شکار ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک فرنٹ لائن ایئر بیس پر معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد لینڈنگ کے دوران بریک فیل ہونے کے شبہے میں طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا، جس کے باعث اس کے ایئر فریم کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ نے بروقت خطرہ بھانپتے ہوئے ایجیکٹ کر لیا اور محفوظ رہا۔