Bharat Express

Republic Day 2024: یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے کون ہیں مہمان خصوصی، یہاں پڑھیں شیڈول سے لے کر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کرنے کے لئے دہلی پوری طرح تیار ہے۔ اس سال فرانس کے صدر ایمیونیل میکرون یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی مہمان ہوں گے۔

ملک میں 75واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

Republic Day 2024: ملک کی راجدھانی دہلی جمعہ (26 جنوری) کو 75واں یوم جمہوریہ منانے کے لئے تیار ہے۔ یوم جمہوریہ تقریب کی تیاری تقریباً پوری کرلی گئی ہیں، شہرکی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کے موقع پرکرتبیہ پتھ اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں 8 ہزارسے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ دہلی پولیس کے افسران کے مطابق، اس سال پریڈ دیکھنے کے لئے کرتبیہ پتھ پر تقریباً 77,000 لوگوں کو آنے کا امکان ہے۔ اس کے مد نظرچپے چپے پراینٹی ڈرون سسٹم سے سخت نگرانی رکھی جائے گی۔

ایمیونیل میکرون ہوں گے مہمان خصوصی

اس درمیان یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی پرانس کے صدرایمیونیل میکرون جمعرات (25 جنوری) کو ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ وہ جمعہ کو ہونے والے پروگرام کو وقار بخشنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سال یوم جمہوریہ پریڈ میں فرانس کا 95 رکنی مارچنگ دستہ اور 33 رکنی بینڈ دستہ بھی شامل ہوگا۔

کیا ہے یوم جمہوریہ کا شیڈول

صبح ساڑھے 7:30 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس دوران قومی ترانہ کی گونج سنائی دے گی۔ اس کے بعد صبح ساڑھے 9 سے 10 بجے کے درمیان تقریب کے مہمان خصوصی ایمیونیل میکرون کا رسمی استقبال کیا جائے گا۔ یہ جمہوریہ تقریب کے دوران ایک اہم سفارتی لمحہ ہے۔ اس کے بعد صبح 10 بجکر30 منٹ سے پریڈ کی شروعات ہوگی اوراس کے ساتھ ہی اہم پروگرام شروع ہوگا۔

یوم جمہوریہ کی تھیم

پریڈ کے بعد دوپہر میں ہندوستان کے فنکارانہ تنوع کا جشن منانے والے ثقافتی پروگرام ہوں گے۔ اس دوران ملک کی فوجی طاقت اوراس کی تیاری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سال یوم جمہوریہ کا تھیم ترقی یافتہ ہندوستان اور ہندوستان جمہوریت کی ماں، ملک کی امنگوں اورجمہوری اخلاق کی علامت ہے۔

فضائیہ کے فلائی پاسٹ میں شامل ہوں گے 51 طیارے

اس بارپریڈ میں فضائیہ کے فلائی پاسٹ میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹراورٹرانسپورٹ طیاروں سمیت 51 طیارے شامل ہوں گے۔ ان طیاروں میں 15 خواتین ہوں گی۔ اس بار80  خواتین ڈیوٹی پاتھ پرپریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔