Bharat Express DD Free Dish

Indian Air Force

ہفتے کے روز اس سہولت کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے سپر ہرکولس طیارے سے لینڈنگ کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم نے یو پی کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح بھی اسی طیارے سے لینڈنگ کر کے کیا تھا۔

یہ شمال مشرقی بھارت میں ایکسپریس وے پر بننے والی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی ہے۔اس اہم منصوبے کا افتتاح 14 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی فضائیہ اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ بھی کرے گی۔

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کہا کہ بھارتی بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے عالمی سمندری سلامتی، سمندری لٹیرے کے خلاف کارروائی اور ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے جیسی کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

امبالہ ایئر بیس پر صدر مرمو نے اسی رافیل میں پرواز کی جس نے ’’آپریشن سندور‘‘ میں حصہ لیا تھا، 30 منٹ میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ، 15 ہزار فٹ بلندی اور 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی پرواز۔

یہ تیجس ایم کے 1 اے سے زیادہ طاقتور ہے، جس میں جنرل الیکٹرک ایف 414 انجن اور دیسی ساختہ عتماد ای ای ایس اے ریڈار نصب کیا جائے گا۔ یہ جدید ہتھیاروں، بشمول بھارت کی لمبی رینج کی استرا میزائل، کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے اس لڑاکا طیارے کے پروگرام کو وزارت دفاع اور ایئر ہیڈکوارٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ملکی دفاعی صنعت کو فروغ ملے گا اور سینکڑوں چھوٹی و درمیانی دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو کاروبار فراہم ہو گا۔

شبھانشو شکلا کی بہن شوچی مشرا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں کل رات سو نہیں پائی اور ان کے اترنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ تمام کنبہ کے لوگ کل سے بھائی کی زمین پر واپسی کے لیے پوجا ارچنا کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جس طرح وہ باقی تمام مراحل کو پار کر چکے ہیں، اسی طرح وہ اس مرحلے کو بھی عبور کر لیں گے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اورپبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حادثات کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے "ایکس" (X) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ "اسرائیل سے واپس آنے والی تیسری پرواز میں شامل 268 بھارتی شہریوں کا استقبال وزیر مملکت ڈاکٹر ایل. مرگن نے کیا۔ شَرم الشیخ، مصر سے IAF کا C-17 طیارہ 24 جون کو صبح 11 بجے دہلی پہنچا۔"

جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے ایئرفورس کے اپاچے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد وہاں مقامی لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہو گئی اور افرا تفری کا ماحول بھی پیدا ہو گیا۔