تلنگانہ میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹوں کی حالت تشویشناک
A Pilatus PC 7 Mk II aircraft crashes : :آئی اے ایف کا پیلاٹس ٹرینر طیارہ تلنگانہ کے ڈنڈیگال میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئ ہے۔
#WATCH | A Pilatus PC 7 Mk II aircraft met with an accident today morning during a routine training sortie from AFA, Hyderabad. Both pilots onboard the aircraft sustained fatal injuries. No damage to any civil life or property has been reported: Indian Air Force officials https://t.co/EbRlfdILfg pic.twitter.com/Eu65ldloo6
— ANI (@ANI) December 4, 2023
اے این آئی نے آئی اے ایف کے حوالے سے اطلاع دی کہ ایک Pilatus PC 7 Mk II طیارہ آج صبح حیدرآباد سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار
دونوں پائلٹوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ کسی شہری کی جان یا مال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، “حیدرآباد کے قریب ہونے والے اس حادثے سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دو پائلٹوں کی جان چلی گئی۔ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”
بھارت ایکسپریس