Bharat Express DD Free Dish

Plane crashes

کرناٹک کے وجے پورہ ضلع میں اتوار کی دوپہر ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں ریڈ برڈ ایوی ایشن کا ایک پرائیویٹ تربیتی جیٹ طیارہ منگلور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک دل دہلا دینے والا فضائی حادثہ پیش آیا، جب لوئیس ولے محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

دی کھٹمنڈو پوسٹ کی خبر کے مطابق، بدھ کو نیپال کے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریا ایئر لائن کا ایک طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

اے این آئی نے آئی اے ایف کے حوالے سے اطلاع دی کہ ایک Pilatus PC 7 Mk II طیارہ آج صبح حیدرآباد سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا پائپرپی اے -18طیارہ دوپہر کے قریب ہیمپٹن بیچ پر ساحل کے قریب سمندر میں گرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ واحد شخص تھا۔ہیمپٹن پولیس چیف الیکس رینو نے بتایا کہ پائلٹ کو لائف گارڈز نے بچا لیا، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم پرچنڈ نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو مؤثر بچاؤ کام کے لیے ہدایات دی ہیں۔