امریکہ کے ہیمپٹن بیچ پر اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب پرامن طریقے سے بیچ پر لطف اندوز ہورہے لوگوں کے قریب اچانک سے ایک طیارہ گرگیا۔ چونکہ طیارہ سمندر کے اندر گرا اس لئے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی۔ البتہ حکام نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ بینر کو کھینچتا ہوا نیو ہیمپشائر کے ایک پرہجوم ساحل پر سمندر میں جا گرا، اور لائف گارڈز نے پائلٹ کو بچا نے میں کامیابی حاصل کی ،اچھی بات یہ رہی کہ ا س حادثے میں پائلٹ کو کسی بھی طرح کا زخم نہیں آیا۔
Bravo to all the lifeguards at #HamptonBeach that helped the plane that crashed just offshore. pic.twitter.com/BK3xOdAR1f
— Ashton Price (@realAshtonPrice) July 29, 2023
عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا پائپرپی اے -18طیارہ دوپہر کے قریب ہیمپٹن بیچ پر ساحل کے قریب سمندر میں گرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ واحد شخص تھا۔ہیمپٹن پولیس چیف الیکس رینو نے بتایا کہ پائلٹ کو لائف گارڈز نے بچا لیا، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ پائلٹ کو بچانے کے بعد جہاز کو ساحل پر کھینچ لیا گیا اور اس کو ساحل پر لاکر رکھ دیا گیا۔ ایف اے اے نے کہا کہ وہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر اس واقعے کی وجہ کی تحقیقات کرے گا۔
Pilot is safe after his small plane ( 1961 Piper PA-18-150 Super Cub (N4890P)) crashed into the water off #HamptonBeach New Hampshire. The pilot was the only occupant and was rescued by lifeguards.#NewHampshire pic.twitter.com/1GgynvmRBi
— Smriti Sharma (@SmritiSharma_) July 31, 2023
ہیمپٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ اور نیو ہیمپشائر بیچ پٹرول نے فوری طور پر اس سلسلے میں میڈیا اہلکاروں کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ البتہ مانا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ، جس میں پائلٹ کیلئے طیارہ کو کامیابی کے ساتھ ساحل سمندر پر یا پھر کسی دوسرے محفوظ مقام پر اتارنا ممکن نہیں ہوپایا۔ اچانک آئی تکینی خرابی کی وجہ سے وہ طیارہ سیکنڈوں میں پانی سے جاٹکرا یا اور پائلٹ کو نکلنے کا موقع بھی نہیں مل پایا۔ اس پورے حادثے پر حتمی آفیشیل رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔حالانکہ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ بینر میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر سمندر میں گرگیا۔
بھارت ایکسپریس۔