Bharat Express

Assembly Election 2024

ایک خاتون سنت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ، ہمارے یہاں بھی بالکل ووٹ جہاد ہونا چاہئے اگر ووٹ جہاد ہوگا تبھی سب ہندو ایک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو صرف ووٹ دینا ہے اور ذات-پات میں نہیں بٹنا ہے۔

شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک وہ مہاراشٹر کو صحیح راستے پر نہیں لاتے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ جب تک وہ اس کام کو مکمل کرتے ہیں ان کی عمر کتنی ہوتی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی نے نفرتی بیانات کے حوالے سے کہا کہ "مسلمانوں کو جذباتی ٹھیس پہنچانے کے لیے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخانہ تبصرے کئے جاتے ہیں مگر مجرمین کے خلاف کارروائی نہ ہونے سےان کے حوصلے بڑھتے جارہے ہیں۔

جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہریانہ اورجموں وکشمیرکے انتخابی نتائج ملک کی سیاست میں ایک نیا نیریٹیوسیٹ کرسکتے ہیں۔ ہریانہ میں بی جے پی مسلسل تیسری باراقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ہریانہ اورجموں وکشمیرمیں اقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کم ازکم 60 سیٹ سے لے کر80 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ہرمذہب کے لوگوں نے کانگریس پربھروسہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتارکو روک دیا تھا، اسے کانگریس دوبارہ آگے لے جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ میں تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس جشن میں شرکت کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعے جموں و کشمیر کے مستقبل کی تعمیر کریں۔ خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ ایم پی انجینئر رشید کے بھائی ارشد، افضل گورو کے بھائی اعجاز گرو بھی نمایاں چہرے ہیں۔ 18 ستمبر کو پہلے مرحلے میں 61.38 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ 26 ستمبر کو دوسرے مرحلے میں 57.31 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کہا تھا کہ وہ ونیش پھوگٹ کی نااہلی پر خوش ہیں۔ برج بھوشن سنگھ کے جواب پر پونیا نے کہا کہ ہم بچپن سے ملک کے لیے لڑ رہے ہیں، وہ ہمیں حب الوطنی سکھا رہے ہیں۔

ادے بھان نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا ووٹ فیصد 28 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہو گیا ہے، جب کہ بی جے پی کا ووٹ فیصد 58 فیصد سے کم ہو کر 46 فیصد ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس نے ہریانہ میں پانچ سیٹیں جیتی ہیں اور تین سیٹوں پر بہت کم فرق سے الیکشن ہاری ہے۔