Bharat Express

Assembly Election 2024: ہریانہ اورجموں کشمیرمیں بنے گی کانگریس کی مضبوط حکومت، ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کیا بڑا دعویٰ

ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کم ازکم 60 سیٹ سے لے کر80 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ہرمذہب کے لوگوں نے کانگریس پربھروسہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتارکو روک دیا تھا، اسے کانگریس دوبارہ آگے لے جائے گی۔

ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے ہریانہ اور جموں وکشمیر میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

ہریانہ اورجموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے نتائج سے پہلے سبھی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں۔ اسی ضمن میں سپریم کورٹ کے سینئروکیل اورکانگریس لیڈر ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے بھی کانگریس کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس سے ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کی مضبوط حکومت بنے گی۔ یہاں آپ ارشاد احمد کی خاص بات چیت کا ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کم ازکم 60 سیٹ سے لے کر80 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ہرمذہب کے لوگوں نے کانگریس پربھروسہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتارکو روک دیا تھا، اسے کانگریس دوبارہ آگے لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بارایگزٹ پول غلط ہوتے ہیں، لیکن اس بارکانگریس کی لہر تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں بھی کانگریس اور نیشنل کانفرنس الائنس کی حکومت بنے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read