Bharat Express DD Free Dish

Omar Abdullah

سونمرگ جموں و کشمیر کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں حالیہ دنوں میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی تیز کی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور بے قابو تعمیرات کو روکنے کے لیے یہ کارروائی ضروری ہے۔

 محبوبہ مفتی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ہرگز کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو جائز قرار دینا نہیں تھا۔ ان کے مطابق وہ صرف یہ کہنا چاہتی تھیں کہ وادی میں دہشت گردی کے باعث سکیورٹی فورسز کے پاس کارروائی کا ایک "جواز" موجود ہوتا تھا۔

مسلسل بارش کے باوجود ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) ،نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس(این ڈی آر ایف) اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جہاں سڑکوں کے ذریعے پہنچنا ممکن نہیں، وہاں کشتیوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جاوید اقبال چودھری نے الزام لگایا کہ نائب وزیر اعلیٰ کا طرز عمل آمرانہ ہے اور انہوں نے نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو ان کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہیں۔

 ستپال شرما نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مناسب وقت پر جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس دے دیا جائے گا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ریاستی درجہ بحال ہو،

واقعے پرعمرعبداللہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ترنگے رنگوں والے ربن کو کاٹنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے منتظمین سے ربن کھولنے کو کہا اور قومی پرچم کے احترام کا پیغام دیا۔

ایران میں ایم بی بی ایس سمیت مختلف کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی سب سے بڑی تعداد وادیٔ کشمیر سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر سے ہر سال بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان ایران میں مختلف مسلم زیارت گاہوں اور تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے بھی جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی کافی تعداد میں کشمیری شیعہ مسلمان ایران میں موجود ہیں۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مجرموں کی حرکتوں کی سزا پوری وادی کے عوام کو نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری کو دہشت گرد قرار دینا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ یہ سوچ ملک کے اتحاد و امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

جموں و کشمیر میں آنے والے شدید سیلاب کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک روزہ دورے پر جموں پہنچے، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ راج بھون میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، لیکن ان کا بنیادی مقصد سیلاب متاثرین کی خیریت معلوم کرنا اور امدادی و بچاؤ …