Rajnath Singh On Omar Abdullah Remark: افضل گرو کو اگر پھانسی پر نہیں لٹکاتے تو کیا مالا پہناتے؟ عمر عبداللہ کے بیان پر راجناتھ سنگھ کا پلٹ وار
رامبن میں انتخابی مہم کے دوران وزیر دفاع نے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ''نیشنل کانفرنس آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی بات کر رہی ہے، لیکن پچھلے پانچ سالوں میں 40،000 ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔
J&K Assembly Elections 2024: ’’بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دبانا چاہتی ہے…‘‘، گاندربل میں انتخابی مہم کے دوران عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر لگایا الزام
الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے جبکہ مجموعی طور پر 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔
Omar Abdullah files nomination from Budgam: گاندربل کے بعد عمر عبداللہ نے بڈگام اسمبلی سیٹ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، اس سیٹ پر انجینئر رشید سے مات کھا چکے ہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ
نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں نے دو دو سیٹیں چھوڑی ہیں، ایک وادی میں سی پی آئی (ایم) کے لیے اور دوسری جموں ڈویژن میں پینتھرس پارٹی کے لیے۔ دونوں اتحادی شراکت دار جموں ڈویژن میں بانہال، نگروٹہ، ڈوڈہ اور بھدرواہ اور وادی میں سوپور کی پانچ نشستوں پر کسی بھی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔ دونوں پارٹیاں ان پانچ سیٹوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔
J&K Assembly Elections 2024: کانگریس لیڈر نے پارٹی سے بغاوت کی، عمر عبداللہ کے خلاف داخل کیا پرچہ نامزدگی
عمر عبداللہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ این سی اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کے خلاف ہے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس 52 سیٹوں پر اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
J&K Elections 2024: جموں و کشمیر انتخابات کیلئے عمر عبداللہ نے گاندربل سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، جیل میں بند مولوی سرجن برکاتی ان کے خلاف لڑ سکتے ہیں الیکشن
عمر عبداللہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے شمالی کشمیر کے گاندربل اسمبلی حلقہ پہنچے تھے۔ سری نگر سے گاندربل تک نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڈر اور پارٹی کارکنان ان کے ساتھ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ وسطی کشمیر کی بڈگام سیٹ سے بھی اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
Jammu Kashmir Election 2024: نیشنل کانفرنس نے 40 سال اقتدار میں رہنے کے بعد کیا کیا؟ محبوبہ مفتی کا عمر عبداللہ پر حملہ
عمر پر حملہ کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ وہ پوٹا لائی ہیں، انہوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کی وکالت کی۔ لیکن ہم نے شرطوں پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔
Case of Omar Abdullah And Estranged Wife Payal Abdullah : کیا اب عمرعبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کے بیچ ہوجائے گا طلاق؟ سپریم کورٹ نے دی یہ ہدایت
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز میں ثالثی کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ عمر عبداللہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ گزشتہ 15 سال سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کی شادی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔
Veteran scholar A.G. Noorani dies at 94: آئینی امور کے ماہر اور سپریم کورٹ کے سابق وکیل عبدالغفور نورانی کا طویل علالت کے بعد انتقال
عبدالغفور نورانی کی وفات پر ملک کے تمام سیاستدان خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ نورانی کو قانون سے لے کر سیاسیات اور تاریخ کے حوالے سے ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Jammu Kashmir Election 2024: ‘انتخابات حرام تھے اب حلال ہو گئے ہیں’ عمر عبداللہ کا الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر طنز
عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ 35 سال تک جماعت اسلامی ایک مخصوص سیاسی نظریے کی پیروی کرتی رہی جو اب بدل چکی ہے۔ اچھا ہے ہم چاہتے تھے کہ جماعت پر پابندی ختم ہو اور وہ اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔
Jammu Kashmir Assembly Election: نیشنل کانفرنس نے جاری کی 32 امیدواروں کی فہرست، عمرعبداللہ کو اس سیٹ سے بنایا گیا امیدوار
نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔