جموں کشمیر میں جاری ووٹنگ کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہےجس میں وہ جموں کشمیر کی عوام سے مخاطب ہیں ۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ جموں کشمیر کے میرے بھائیوں اور بہنوں ،آج یوٹی میں پہلے فیز کی ووٹنگ ہورہی ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھین کر اسے یوٹی بنایا گیا، یہ آپ سب کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر کی توہین ہے۔
जम्मू-कश्मीर के मेरे भाइयों और बहनों, आज प्रदेश में पहले चरण के मतदान हो रहे हैं।
देश के इतिहास में पहली बार किसी राज्य का statehood छीन कर उसे केंद्र शासित बनाया गया है – ये आप सभी के संवैधानिक अधिकारों का हनन है, जम्मू-कश्मीर का अपमान है।
INDIA को दिया आपका एक-एक वोट
– आपके…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 18, 2024
راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ انڈیا کو دیا گیا آپ کا ایک ایک ووٹ آپ کے حقوق کو واپس لوٹائے گا۔روزگار کی بہار لائے گا،خواتین کو مضبوط کرے گا،آپ کو ‘ناانصافی کے دور’ سے نکالے گا اورجموں و کشمیر کو پھر سے خوشحال بنائے گا۔راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں، انڈیا کو ووٹ دیں۔
این سی کو بڑی تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں – عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتخابات میں حصہ لیں۔ نیشنل کانفرنس کو ہر علاقے میں بھاری تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں اور ہم کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ اس الیکشن میں بہت سے مسائل ہیں، لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں۔ اور اپنے ووٹ کا استعمال سمجھداری سے کریں۔”
#WATCH श्रीनगर, जम्मू-कश्मीर: नेशनल कॉन्फ्रेंस के उपाध्यक्ष उमर अब्दुल्ला ने कहा, “हम चाहते हैं कि लोग चुनाव में हिस्सा लें…हर इलाके में नेशनल कॉन्फ्रेंस को भारी संख्या में वोट पड़ रहे हैं और हम कामयाबी की उम्मीद लगाए बैठे हैं…इस चुनाव में बहुत मुद्दे हैं…लोग घरों से… pic.twitter.com/sIIfsIq9c4
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 18, 2024
بے خوف ہو کر ووٹ دیں’- کشتواڑ ڈی ایم
کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم راجیش کمار شاون نے کہا، “سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگ بے خوف ہو کر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ کنٹرول روم سے ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس لئے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ بے خوف ہوکر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج (18 ستمبر) صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہےحالانکہ جموں کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔آج صبح سات بجے جب ووٹنگ کا آغاز ہوا تب سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو اپنے آپ میں خوش آئند ہے اور لوگ یہ اظہار بھی کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں حریت پسندوں میں نہیں ۔
جموں کشمیر کی جن 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ان پر صبح 9 بجے تک قریب 11.11 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔جب کہ سب سے زیادہ اندروال اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں صبح 9 بجے تک 16.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ، وہیں سب سے کم ووٹنگ اننت ناگ سیٹ پر ہوئی ہے جہاں صبح 9 بجے تک صرف 6 فیصد ہی لو گ ووٹ ڈال پائے ہیں ۔ حالانکہ کشتواڑ،پہلگام۔بھدروہ،ڈوڈہ، رامبن وغیرہ میں اچھی ووٹنگ ہورہی ہے اور وہاں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ اب تک سب کچھ پرامن ماحول میں ہورہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔