Bharat Express

Jammu Kashmir Assembly Election

دراصل اتوار کو جموں و کشمیر کے جسروٹا میں منعقدہ ایک ریلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، لیکن کچھ دیر توقف کے بعد انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھی اور حکمراں جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانا چاہیے۔

جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو  اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں  اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو  اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں  اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

صبح کے دو گھنٹے کی ووٹنگ میں  پونچھ سب سے آگے ہے جبکہ سری نگر میں سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں بڈگام میں 10.91 فیصد، گاندربل میں 12.61 فیصد، پونچھ میں 14.41 فیصد، راجوری میں 12.71 فیصد ،ریاسی میں 13.37 فیصد اور سرینگر میں 4.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اس بار جس لیڈر کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے وہ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید ہیں۔ انجینئر رشید لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ملک بھر میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی۔ بڑی بات …

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عبداللہ فیملی کی وجہ سے ہندوستان میں کشمیرہے۔ اگرعبداللہ خاندان نے تب پاکستان کا ایجنڈا نافذ کیا ہوتا توجموں وکشمیرہندوستان کے بدلے پاکستان میں ہوتا اورآزاد ہوتا۔

جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے درمیان پاکستان کے وزیردفاع نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی پر پاکستان کانگریس-نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم راجیش کمار شاون نے کہا، "سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگ بے خوف ہو کر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ کنٹرول روم سے ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس لئے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔