Bharat Express

Jammu and Kashmir Assembly Elections: جموں کشمیر میں جوش وخروش کے ساتھ ووٹنگ جاری، دوپہر تین بجے تک 46 فیصد سے زیادہ ہوئی ووٹنگ

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے ، صبح سے چھ اضلاع کی 26 سیٹوں پر پرامن ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے ، صبح ووٹنگ کی رفتار کچھ کم دیکھنے کو ملی، البتہ دھیرے دھیرے  رفتار میں تیزی دیکھنے کو ملی اور دوپہر تین بجے تک جموں کشمیر میں 46.12 فیصدی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ان تمام چھ اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹنگ  ریاسی میں ریکارڈ کی گئی ہےجہاں 63.91 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ سرینگر میں سب سے کم یعنی 22.62 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ،، وہیں دوسری جانب  پونچھ میں 61.45 فیصدی،بڈگام میں 49.44فیصدی،گاندربل 49.1 فیصدی اور راجوری میں  58.95 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ شرح مزید بڑھے گی چونکہ ابھی ووٹنگ کے اوقات باقی ہے اور جگہ جگہ قطار بھی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو  اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں  اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 26 علاقوں میں 3502 ووٹنگ مراکز بنائے ہیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال آرام سے کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read