Bharat Express

Jammu Kashmir Assembly Elections

کانگریس صدر نے کہا کہ ہر ایک ووٹ میں مستقبل کو تشکیل دینے اور امن، استحکام، انصاف، ترقی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور تبدیلی کے لیے  حصہ داربنیں۔

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ کشتواڑ سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار نے کہا، "10 سال کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملا ہے، اس لیے لوگ خوش ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے لیے کل 219 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

عدالت نے ان کی باقاعدہ درخواست ضمانت پر فیصلہ  محفوظ کر لیا تھا جس پر آج عدالت فیصلہ سنانے کے بجائے مزید آگے بڑھاتے ہوئے  پانچ اکتوبر تک کیلئے موخر کردیا ہے۔واضح رہے کہ  رشید کا نام کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی تحقیقات کے دوران اس معاملے میں سامنے آیاتھا۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔مزید  دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔ اس سے قبل 30 اگست کو بھی فوج نے دہشت گردوں کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنایا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے جبکہ مجموعی طور پر 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

عمر عبداللہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ این سی اور کانگریس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کے خلاف ہے۔ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس 52 سیٹوں پر اور کانگریس 31 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

بی جے پی نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پیر (26 اگست) کو 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس سے قبل اسی دن تینوں مرحلوں کے لیے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔