Bharat Express

Jammu Kashmir Assembly Election: جموں و کشمیر کی عوام 10 سال بعد ڈال رہی ہے ووٹ، 24 نشستوں پر ووٹنگ جاری

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے لیے کل 219 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر کی عوام 10 سال بعد ڈالے گی ووٹ، 24 نشستوں پر ووٹنگ شروع

Jammu Kashmir Assembly Election: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں آج سات اضلاع کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زین پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی) ، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہرہ، شانگس – اننت ناگ ایسٹ، پہلگام، اندروال، کشتواڑ، پیڈر- ناگ سینی، بھدرواہ، ڈوڈا، ڈوڈا ویسٹ، رامبن اور بانہال شامل ہیں۔

24 سیٹوں کے لیے میدان میں ہیں کل 219 امیدوار

قابل ذکر ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے لیے کل 219 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار پلوامہ ضلع کی پمپور سیٹ پر ہیں جہاں امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے کل 279 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے تاہم بعد میں 60 افراد نے اپنے نام واپس لے لیے اور اب 219 امیدوار میدان میں ہیں۔

پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کی یہ اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ” جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان تمام حلقوں میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں جہاں آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور جمہوریت کے تہوار کو تقویت دیں۔” میں خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔”

یہ بھی پڑھیں- Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

پرامن ووٹنگ

جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ رامبن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 11 کے کچھ مناظر سامنے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے 24 اسمبلی حلقوں (16 کشمیر اور 8 جموں) کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read