Bharat Express

INDIA ALLIANCE

اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ کے بعد، آج یعنی 23 نومبر کو نتائج کا دن ہے۔ آج 9 اسمبلی سیٹوں پر 90 امیدواروں کی قسمت کے فیصلہ کا دن ہے۔

جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست میں اکثریتی تعداد 41 ہے۔ P-Mark کے ایگزٹ پول کے تخمینے کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اتحاد کو جھارکھنڈ میں مکمل اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ کے بعد اب باری ایگزٹ پول کی ہے۔ مہاراشٹراور جھارکھنڈ میں دو طرح کے ایگزٹ پول دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ ایگزٹ پول میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے، جبکہ کچھ ایگزٹ پول میں انڈیا الائنس کی حکومت بن سکتی ہے۔

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی الائنس اور اپوزیشن الائنس مہا وکاس اگھاڑی میں سیدھی ٹکرہے۔ مہاراشٹرمیں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی 43 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے اور انڈیا بلاک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن پر بات نہیں کروں گا۔ لیکن، آپ مجھے ہاں یا نہیں کہنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

یوپی میں 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے، تاہم ملکی پور کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صرف باقی 9 سیٹوں کرہل، سیسماؤ، کنڈرکی، غازی آباد، پھول پور، ماجھوان، کٹہاری، خیر اور میراپور پر انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس سے متعلق خبروں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے 20 امیدواروں پرمشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔