دہشت گرد تہور رانا کو پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا گیا۔
ممبئی دہشت گردانہ حملے (26/11) کا ماسٹرمائنڈ تہوررانا کو حوالگی کے ذریعہ دہلی لایا گیا ہے۔ دہلی پہنچنے کے کچھ منٹوں میں ہی جانچ ایجنسی این آئی اے نے اسے گرفتار بھی کرلیا۔ این آئی اے نے تہور رانا کو پٹیالہ کورٹ میں پیش کیا۔ ساتھ ہی 20 دنوں کی حراست مانگی ہے۔ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ تہور رانا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جانچ ایجنسی کوتہور رانا کی حراست ملنے کا پورا امکان ہے۔ جانچ ایجنسی نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لئے تہور رانا کی حراست ضروری ہے۔ اس معاملے سے متعلق عدالت میں بحث مکمل ہوچکی ہے۔
این ٓآئی اے کی طرف سے وکیل دیانن کرشن پیش ہوئے تھے۔ جانچ ایجنسی نے عدالت میں کہا کہ انہیں حقائق کی تصدیق کے لئے تہور رانا کی حراست چاہئے۔ جج کو تہوررانا کی میڈیکل کی بھی جانکاری دی گئی۔ عدالت کے بند کمرے میں سماعت ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے تہوررانا کو یوایس آرمی کے اسپیشل طیارہ سے دہلی لایا گیا۔ تہور رانا کو لے کرہندوستان پہنچنے کے بعد جانچ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی حوالگی کا عمل پورا ہوچکا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ کے سپریم کورٹ کی طرف سے عرضی خارج کئے جانے کے بعد اسے ہندوستان لانے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔
سال 2008 کے ممبئی حملے کا ماسٹرمائنڈ
آپ کوبتا دیں کہ سال 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں کی سازش کا اہم ملزم ہے۔ ان حملوں میں 166 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ تہوررانا کو دہلی کی تہاڑجیل کی ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا جائے گا۔ اس کی سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کا ہاتھ بھی تھا۔
166 افراد کی گئی تھی جان
تہور رانا پاکستانی نژاد کناڈائی شہری ہے اور2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے اہم سازش کرنے والوں میں سے ایک امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کا قریبی ہے۔ 26 نومبر 2008 کو10 پاکستانی دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ممبئی میں ایک ریلوے اسٹیشن، دو ہوٹلوں پر، ایک یہودی مرکز پر حملہ کیا تھا۔ سال 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں 6 امریکیوں سمیت کل 166 لوگ مارے گئے تھے۔ ان حملوں کو10 پاکستانی دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔ اس معاملے میں نومبر 2012 میں پاکستان کے دہشت گرد اجمل قصاب کو پنے کی یرودا جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ہندوستان کئی سالوں سے تہوررانا کی حوالگی کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ اس کے لشکرطیبہ اور ہیڈلی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ تہوررانا نے امریکہ میں دستیاب سبھی قانونی متبادل کا استعمال کیا، لیکن اسے ہرجگہ سے جھٹکا ملا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا تھا اعلان
فروری میں وہائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے دنیا کے سب سے برے شخص تہوررانا کو ہندوستان میں انصاف کا سامنے کرنے کے لئے حوالگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

