Bharat Express DD Free Dish

Delhi Patiala House Court

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جے این یواسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدرآئشی گھوش کے خلاف بنگا بھون احتجاج سے متعلق ایک معاملے میں عدالتی کارروائی میں حصہ لینے میں ناکامی پرجاری کئے گئے غیرضمانتی وارنٹ پرروک لگا دی ہے۔

یوتھ کانگریس کارکنان کے وکیل نے کہا کہ تمام ملزمان ایک اپوزیشن سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بھارت منڈپم میں پُرامن احتجاج کیا۔ ان کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے کسی کو نقصان پہنچایا ہو۔ احتجاج کرنا آئینی حق ہے، اس لیے پولیس ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

سال 2019 میں منی لانڈرنگ کے سلسلے میں Moser Baer India Ltd. (MBIL) کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں بھٹناگر کا نام نہ تو شکایت میں تھا اور نہ چارج شیٹ میں شامل تھا۔ حالانکہ 2023 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں گرفتار کیا۔ مدعی کے مطابق کیس جھوٹا اور بے بنیاد تھا، اور انہیں 14 مارچ 2024 کو ضمانت ملی جبکہ 17 اگست 2024 کو عدالت نے مکمل بری قرار دیا۔

انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو پاکسو ایکٹ کے تحت چل رہے کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔

ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے اہم سازش کرنے والوں میں سے ایک تہوررانا جمعرات کی شام 6:22 بجے دہلی کے ایئرپورٹ پراترا۔ 10 منٹ بعد ہی این آئی اے نے اسے یواے پی اے کے تحت گرفتار کرلیا۔ اسے امریکی گلف اسٹریم جی-550 طیارہ کے ذریعہ دہلی کے پالم ٹیکنیکل ایئرپورٹ پرلایا گیا۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دہلی میں واقع بیکانیر ہاؤس کی قرقی کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیکانیر ہاؤس راجستھان میونسپلٹی کی ملکیت ہے۔

عدالت نے ان کی باقاعدہ درخواست ضمانت پر فیصلہ  محفوظ کر لیا تھا جس پر آج عدالت فیصلہ سنانے کے بجائے مزید آگے بڑھاتے ہوئے  پانچ اکتوبر تک کیلئے موخر کردیا ہے۔واضح رہے کہ  رشید کا نام کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی تحقیقات کے دوران اس معاملے میں سامنے آیاتھا۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 2 اکتوبر 2024 تک انجینئررشید کوعبوری ضمانت دی گئی ہے۔ آئندہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن میں تشہیرکرنے کے لئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے تین ماہ کے لئے عبوری ضمانت مانگی تھی۔

انجینئر رشید کو 2017 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بارہمولہ، کشمیر سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ راشد انجینئر کی ضمانت کی سماعت آج دہلی کی ایک عدالت میں ہوئی۔