Bharat Express

India-Canada Relations

کینیڈا کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایک نامعلوم کینیڈین قومی سلامتی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کینیڈا میں مبینہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی سازش کا علم تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے نے کہا کہ کینیڈا میں مودی سرکار کے حامی ہیں، لیکن وہ تمام ہندو کینیڈینز کی نمائندگی نہیں کرتے"۔ انہوں نے یہ بیان اوٹاوا میں پارلیمنٹ ہل میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت نے کناڈا کے سفارت کارکو بلاکر وزیرداخلہ امت شاہ پر دیئے گئے بیان کے لئے سخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔

کینیڈا طویل عرصے سے اپنے ملک میں نئے لوگوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جہاں لوگ تعلیم حاصل کرنے اور کام کی تلاش میں آتے ہیں۔ لیکن رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں کینیڈا میں مکانات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈینیل بورڈمین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جن کینیڈین لوگوں  نے جسٹن ٹروڈو اور ان کی پوری حکومت کو ہماری سڑکوں پر افراتفری اور دہشت گردی پھیلاتے ہوئے دیکھا ہے، انہیں یقین نہیں ہوگا  کہ انہیں حقیقت میں  کینیڈین سیکیورٹی کی پرواہ ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ جو بھی بھارت کے  خلاف کر رہے ہیں  وہ ایک  جھوٹ ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 'بطور وزیراعظم یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں ان لوگوں کو یقین دلاؤں جو محسوس کرتے ہیں کہ سیکیورٹی سے سمجھوتہ کیا گیا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کاروائی کرنا یا ایکشن لینا یہ میری ذمہ داری ہے اور ہم متحد رہیں گے۔

گزشتہ سال پی ایم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان پر بغیر کسی ثبوت کے نجار کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے نجار کا قتل کیا ہے۔ ہندوستان مسلسل اس کا ثبوت مانگ رہا ہے لیکن ٹروڈو حکومت نے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارتی والدین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وجہ وہ سرمایہ کاری ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کینیڈا میں کی ہے۔

بلیئر نے کہا کہ ہم نے یقینی طور پر بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے، ہم نے اپنے اتحادیوں سے بات کی ہے اور ہم نے اس معاملے میں انصاف اور سچائی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کا بھی کہا ہے۔

پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع کا ہیڈکوارٹر) کے سابق اہلکار مائیکل روبن نے کینیڈا سے پوچھا کہ کینیڈا ایسے شخص کی حمایت کیوں کر رہا ہے جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں