Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ایک عام کارکن کے طور پر عوامی زندگی کا آغاز کرنے والے امیت شاہ نے اپنی محنت، لگن اور تنظیمی صلاحیتوں کے بل پر اعلیٰ قیادت تک کا سفر طے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو ملک کے کونے کونے تک مضبوط بنانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور آج یہ جماعت دنیا کی سب سے بڑی سیاسی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ بحث و مباحثے کا سب سے بڑا فورم ہے، لیکن راہل گاندھی پارلیمنٹ کو کام نہیں کرنے دیتے۔ ان کا الزام تھا کہ کانگریس اہم اور بنیادی مسائل پر بحث میں حصہ لینے کے بجائے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور واک آؤٹ کرتی ہے۔

جمعرات کو بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ مہم کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ اس کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر سے 30 نومبر تک چلایا جائے گا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ دو مرحلوں پر مشتمل اس مہم کے ذریعے نچلی سطح پر شہریوں کو متحرک کرنے اور انتخابی فہرستوں و جمہوری عمل سے متعلق عوامی شعور کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

بی جے پی کا مقصد اس مہم کے ذریعے عوام تک اپنا موقف پہنچانا اور جمہوری اداروں کی حمایت میں ماحول بنانا ہے۔ امت شاہ کی موجودگی کے پیش نظر پروگرام کے مقام اور پیدل یاترا کے پورے راستے پر سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔

وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے سمندری طوفان ارنب اور مراسو کے سبب ہونے والے نقصانات کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اضلاع میں مسلسل خراب موسم کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، جبکہ تیز ہواؤں اور بارش نے سڑکوں اور بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے سماج کے مختلف طبقوں کے نوجوانوں کو ایک ساتھ لا کر تحریک آزادی کے لیے تیار کیا۔امت شاہ نے ان کی سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قحط سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے سے لے کر نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور بیدار کرنے کے لیے ’ایکیا وردھنی سبھا‘ کے قیام تک، پھڑکے کی زندگی خدمت اور حب الوطنی کی مثال رہی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سے فون پر بات کرکے ریاست کے تازہ حالات اور طوفان کے اثرات کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ شاہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل نہ ڈالنے اور ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کی۔ شاہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن ایس آئی آر پر بحث کرنا چاہتی ہے تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔

دونوں گروپوں کے ایک ہونے کی بحث کے ساتھ سب سے بڑا سوال پارٹی کی قیادت سے متعلق ہے۔ اگراین سی پی کے دونوں گروپوں کا انضمام ہوتا ہے توپارٹی کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی؟ کیا شرد پواردوبارہ پارٹی کی مرکزی قیادت کا کردارادا کریں گے؟ کیا سنیترا پوارکوتنظیم میں موجودہ حیثیت حاصل رہے گی؟ ساتھ ہی پرفل پٹیل اورسپریا سولے کا کردارکیا ہوگا؟

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی مہتاری وندن یوجنا کی 33ویں قسط بھی جاری کی جائے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس قسط کی رقم مستحق خواتین کے کھاتوں میں منتقل کریں گے۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے بھی موجود رہیں گے۔مہتاری وندن یوجنا کا مقصد ریاست کی اہل شادی شدہ خواتین کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔