آج ’’یومِ بہار‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کے ثقافتی ورثے اور تاریخ کا جشن منانے کی ترغیب دی۔ ان تینوں نے اپنے پیغامات میں بہار کی ترقی اور ہندوستان کی ترقی میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم مودی نے دی یومِ بہار کی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر بہار کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کو ’’ہیروز اور عظیم شخصیات کی مقدس سرزمین‘‘ قرار دیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ اور ہندوستان کی موجودہ ترقی کی رفتار میں بہار کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہار کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہت سی نیک خواہشات۔ ہماری ریاست، جس نے ہندوستانی تاریخ کو قابل فخر بنایا ہے، ترقی کے ایک اہم دور سے گزر رہی ہے۔ بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگ اس سفر میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
वीरों और महान विभूतियों की पावन धरती बिहार के अपने सभी भाई-बहनों को बिहार दिवस की ढेरों शुभकामनाएं। भारतीय इतिहास को गौरवान्वित करने वाला हमारा यह प्रदेश आज अपनी विकास यात्रा के जिस महत्वपूर्ण दौर से गुजर रहा है, उसमें यहां के परिश्रमी और प्रतिभाशाली बिहारवासियों की अहम भागीदारी…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 22, 2025
امت شاہ نے ہندوستان کی ترقی میں بہار کے تعاون کو سراہا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بہار کی گہری تاریخی جڑوں اور جدید ہندوستان میں اس کے مسلسل تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے یومِ بہار کی مبارکباد پیش کی۔اھہوں نے قوم کے ماضی اور حال کی تشکیل میں ریاست کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اپنے پیغام میں امت شاہ نے بہار کو ’’علم، روایت اور ثقافتی ورثے کی سرزمین‘‘ قرار دیا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہار نے قدیم تاریخ سے لے کر جدید ہندوستان کی تخلیق تک ہر میدان میں انمٹ نقوش ثبت کیے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں بہار کو ترقی اور خوش حالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



