Home Minister Amit Shah: تریپورہ میں ولیج کمیٹی انتخابات کی گہماگہمی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مانک ساہا کی اہم ملاقات
ولیج کمیٹی انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کہ تقریباً 10 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر ٹی ٹی اے اے ڈی سی علاقوں میں گرام پنچایتوں کی طرز پر کام کرنے والی 587 ولیج کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 2,634 انتخابی حلقوں کی 4,597 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوگا۔
Union Home Minister Amit Shah: دہلی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا تحفہ! ساکیت میں میکس اسپتال کے نئے ’ہائی ٹیک‘ ٹاور کا افتتاح آج
اس نئے ٹاور میں روبوٹک سرجری سمیت جدید طبی سہولیات اور 120 سے زائد نئے آئی سی یو بیڈز شامل کیے گئے ہیں۔ اس نئے ٹاور کے افتتاح کے بعد ساکیت میں واقع میکس اسپتال کمپلیکس کی مجموعی گنجائش 1160 سے زائد بستروں تک پہنچ جائے گی۔ اس توسیع کا مقصد دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کو پورا کرنا اور مریضوں کو جدید و معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Amit Shah Wishes Pawan Kalyan: پون کلیان کو یوم پیدائش پر امت شاہ نے دی مبارکباد، جانیے ’پاور اسٹار‘ کا فلموں سے سیاست تک کا سفر
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور ساؤتھ سنیما کے مقبول ’پاور اسٹار‘ پون کلیان ان دنوں اپنی سالگرہ کے موقع پر خاصے سرخیوں میں ہیں۔ اس خاص موقع پر ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ امت شاہ نے اپنی پوسٹ میں پون کلیان کی جم کر تعریف کی اور ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Amit Shah Congratulates ABVP: پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی مسلسل دوسری کامیابی، امت شاہ نے دی مبارکباد
پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین کے نتائج سامنے آنے کے بعد امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اے بی وی پی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل دوسری بار حاصل ہونے والی یہ کامیابی نوجوان طاقت کے ’راشٹر پرتھم‘ کی نظریاتی سوچ پر غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: منی پور، ناگا اراکین اسمبلی کا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کوکی-زو لیڈروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ناگا اراکین اسمبلی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر حالیہ پرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کی اور چھ ناگا شہریوں کے مبینہ قتل اور ان کی لاشوں کے ساتھ بربریت کے معاملے میں کوکی-زو برادری کے بعض رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اراکین اسمبلی کا الزام ہے کہ کچھ کوکی-زو رہنماؤں نے مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کی ذمہ داری لینے کا عوامی طور پر دعویٰ کیا ہے۔
Bihar-Jharkhand Govts Sign MoU: سون ندی کے پانی کی تقسیم پر امت شاہ کی موجودگی میں بہار – جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ، 26 سال پرانا تنازع ختم
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ریاستوں کی اپنی الگ شناخت اور سیاسی نظام ہونے کے باوجود جب سبھی ریاستیں ملک کے مفاد میں ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرتی ہیں تو پیچیدہ سے پیچیدہ مسئلے کا حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بہار اور جھارکھنڈ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
Home Minister Amit Shah:’’پرنب دا نے آئینی اقدار کی راہ دکھائی…‘‘، برسی پر وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق صدر کو پیش کیا خراجِ عقیدت
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر سابق صدر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین منتظم اور اعلیٰ درجے کے دانشور کی حیثیت سے پرنب مکھرجی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنی عوامی زندگی میں ملک اور آئین کی بالادستی کو ہمیشہ ترجیح دی۔
HM Amit Shah:’’مودی کی سفارت کاری کا لوہا مان رہی ہے دنیا‘‘،ازبکستان کا اعلیٰ ترین اعزازملنے پرامت شاہ نے دی مبارکباد
امت شاہ نے سوشل میڈیا پر مبارکباد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی سفارت کاری نئے باب رقم کر رہی ہے۔ امت شاہ نے کہا، ’’وزیر اعظم جی کو ازبکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد۔ یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔‘‘
National Sports Day:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیرداخلہ امت شاہ،مانڈویہ اوررجیجوکی نوجوانوں سے میجردھیان چند سے تحریک لینے کی اپیل
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں سے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے والے عظیم ہاکی کھلاڑی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Raksha Bandhan with Diabetes Children: امت شاہ نے ٹائپ-1 ذیابیطس سے متاثرہ بچیوں کے ساتھ منایا رکشا بندھن، 18 سال تک کے بچوں کو ملے گی مفت انسولین
وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقے کی ان بچیوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا جو ٹائپ-1 ذیابیطس سے متاثر ہیں۔ اس موقع پر بچیوں نے امت شاہ کی کلائی پر راکھی باندھی اور انہیں رکشا بندھن کی مبارک باد دی۔





