Amit Shah chairs a high level meeting: نئے اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پیش نظر، ہمیں اپنے ردعمل میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا چاہیے:امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ نے قومی سلامتی میں شامل تمام ایجنسیوں سے نوجوان، تکنیکی طور پر ماہر اور پرجوش افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دینے پر بھی زور دیا جو بگ ڈیٹا اور اے آئی / ایم ایل پر مبنی تجزیات اور تکنیکی ترقی کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
دہلی میں بی جے پی کی ہائی لیول میٹنگ، امت شاہ اوربھوپیندر چودھری کی وزیراعظم مودی سے ملاقات کا کیا ہے سیاسی مطلب؟
بتایا جاتا ہے کہ بھوپیندر چودھری نے وزیراعظم مودی اور قومی صدر جے پی نڈا کو پارٹی کی ہارکی وجہ بتائی ہے اور تمام وجوہات کے بارے میں بتایا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی پی ایم مودی سے ملاقات کی اور دونوں سینئر لیڈران کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے زیادہ تک میٹنگ چلی۔
Amit shah Visit Harayana: ’میں ہریانہ کے پسماندہ طبقات سے ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو نہیں دینے دوں گا’، وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان
وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو بھی نشانہ بنایا اور کانگریس کو پسماندہ طبقات کی مخالف قرار دیا۔
ایمرجنسی کی یاد میں 25 جون کو منایا جائے گا ‘یوم قتل آئین’، امت شاہ نے نوٹیفکیشن کی دی جانکاری
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اپنی آمرانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی لگا کرہندوستانی جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا۔
Ban on SFJ extended for five years: خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس پر پھر کسا شکنجہ، مرکز ی سرکار نے کی پابندی میں پانچ سال کی توسیع
سکھ فار جسٹس پر پہلی بار 2019 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے اس تنظیم کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ریفرنڈم کی آڑ میں یہ تنظیم شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کے نظریے کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔
Delhi High Court dismisses petition against PM Modi: دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعظم مودی کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو طبی مددکی ضرورت ہے
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ درخواست گزار کی طرف سے لگائے گئے الزامات مضحکہ خیز ہیں اور وہ یا تو فریب یا کسی اور ذہنی پریشانی کا شکار ہے
Rahul Gandhi Defamation Case: ہتک عزت معاملے میں عدالت نے راہل گاندھی کو دیا آخری موقع! امت شاہ پرکیا تھا تبصرہ
کرناٹک الیکشن کے دوران 2018 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق کئے گئے تبصرہ پربی جے پی لیڈروجے مشرا نے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔
Three New Criminal Laws: اب ’سزا‘ نہیں لوگوں کو’انصاف‘ ملےگا، 3 نئے فوجداری قوانین نافذ ہونے پرامت شاہ کا بڑا دعویٰ
ملک میں اب سے سبھی نئی ایف آئی آرانڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کے تحت درج کی جائیں گی۔ حالانکہ جومعاملے یکم جولائی سے پہلے درج کئے گئے ہیں، ان کے آخری نمٹارہ ہونے تک ان کیسز میں پرانے قوانین کے تحت کیس چلتے رہیں گے۔
Amit Shah’s strong attack on Congress: امت شاہ کا کانگریس پر زوردار حملہ، کہا- کانگریس نے کئی بار ہمارے آئین کی روح کو کچل دیا
آپ کو بتا دیں کہ 25 جون 1975 کو اندرا گاندھی نے 'ایمرجنسی' کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی 25 جون کو ایمرجنسی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے۔
Flood Management Meeting: وزیر داخلہ امت شاہ نے سیلاب سے نمٹنے کا جائزہ لینے کے لئے بلائی اعلیٰ سطحی میٹنگ
جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، وزارت داخلہ اور محکموں کے سکریٹریز آبی وسائل، دریا کی ترقی اور دریا کے تحفظ کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔