ممتا بنرجی نے وزیر داخلہ پر کیا طنز
نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بننے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ پر لکھا، ’’مرکزی وزیر داخلہ کو مبارک ہو! آپ کا بیٹا سیاست دان نہیں بنا بلکہ آئی سی سی کا چیئرمین بن گیا ہے جو کہ زیادہ تر سیاستدانوں کے عہدے سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، ’’آپ کا بیٹا واقعی بہت طاقتور ہوگیا ہے اور میں آپ کو اس کی اعلیٰ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘
Congratulations, Union Home Minister!!
Your son has not become a politician, but has become the ICC Chairman – a post much much more important than most politicians’!! Your son has indeed become very very powerful and I congratulate you on his this most elevated achievement…
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) August 29, 2024
اس کے علاوہ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے ممتا بنرجی کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور لکھا، ’’مبارک ہو امت شاہ – میں ممتا بنرجی کے ساتھ آپ کے بیٹے کی شاندار کامیابیوں پر آپ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘ وہ اس بات کی مثال ہیں کہ کس طرح محنت اور قابلیت سے کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔
Congratulations @AmitShah – I join @MamataOfficial in congratulating you on the amazing achievements of your son. He is a shining example of how hard work & merit can make anything possible. https://t.co/13Ljn12pam
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) August 29, 2024
حال ہی میں جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اگلا آزاد چیئرمین بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ وہ دسمبر 2024 میں گریگ بارکلے کی جگہ لیں گے۔ جے شاہ اکتوبر 2019 سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے اعزازی سیکرٹری اور جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین ہیں۔ وہ یکم دسمبر 2024 کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔ شاہ واحد امیدوار تھے، کیونکہ موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے نے تیسری مدت کار نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
جے شاہ آئی سی سی میں سینئر عہدے پر فائز ہونے والے پانچویں ہندوستانی ہیں۔ اس سے پہلے این سری نواسن (2014–15) اور ششانک منوہر (2016–2020) نے آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جب کہ جگموہن ڈالمیا (1997–2000) اور شرد پوار (2010–2012) آئی سی سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔