Bharat Express DD Free Dish

Home minister

547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات کے اڈوں پر 703 مقامات پر چھاپے بھی مارے۔

نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم مودی سے بھی ملے، بین ریاستی نقل و حمل خدمات دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف امور پر ہوئی بات چیت ہوئی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے یوم پیدائش پر فون کرکے دی مبارک باد دی، دونوں لیڈروں کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش اور فخر کا ماحول ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی فضائیہ کے جانباز اہلکاروں کی بہادری، حب الوطنی اور بے مثال عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے شجاعت کو سلام کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں یکم اکتوبر کو نئی دہلی میں دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی اہم میٹنگ ہونے والی ہے، جس میں مہانَدی کے پانی کی تقسیم اور تنازع کے ممکنہ حل پر بات چیت ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق یو پی اے حکومت کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران ریلوے پر ہونے والے اخراجات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سابقہ حکومت سے موازنہ کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں نئے فوجداری قوانین پر مبنی خصوصی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ 5 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تھانے میں شکایت درج ہونے سے لے کر فرانزک سائنس لیبارٹری کی جانچ اور عدالت میں مقدمے کی کارروائی تک کے پورے عمل کو جدید اور ڈیجیٹل طریقے سے دکھایا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ ’ورن پریچے‘ کے مصنف اور بیوہ کی دوبارہ شادی کے علم بردار ودیا ساگر کی زندگی آج بھی پورے معاشرے کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں گی ختم، تقریباً 4,000 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی مہم

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد افراد زخمی، سیاسی اور انتظامی سطح پر تعزیت کا اظہار