جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)
سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کو ہٹانے پر غور کرنے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بدھ کے روز امید ظاہر کی کہ یہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرح جملہ بازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر مرکزی حکومت جیل میں بند صحافیوں اور کشمیریوں کو بغیر کسی الزام کے رہا کر سکتی ہے۔
مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا،”PDP سخت AFSPA کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ دھیرے دھیرے فوجیوں کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ یہ ہمارے اتحاد کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ تھا، جس پر بی جے پی نے اتفاق کیا تھا۔ دیر آئے درست آئے۔ لیکن یہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے یا بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے جیسا کھوکھلا وعدہ نہیں ہونا چاہیے۔
PDP has consistently demanded the revocation of draconian AFSPA along with a gradual removal of troops. It also formulated an important part of our Agenda of Alliance wholeheartedly agreed upon by BJP. Der aayee durust aaye. Better late than never but only if it isn’t jumlebaazi… https://t.co/ujcrS6C1zJ
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 27, 2024
بتا دیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر سے افسپا کو ہٹانے پر غور کرے گی۔ ‘جے کے میڈیا گروپ’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے سے فوجیوں کو واپس بلانے اور جموں و کشمیر پولیس پر امن و امان کی ذمہ داری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ مفتی نے امید ظاہر کی کہ حکومت افسپا کو ہٹانے سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کرے گی کیونکہ اس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا، ’’صرف امید کی جا سکتی ہے کہ وہ کم از کم اس معاملے میں اپنا عہد پورا کریں گے کیونکہ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔‘‘ اس معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزارت داخلہ اس وقت جیلوں میں بند صحافیوں اور ہزاروں نوجوان کشمیری نوجوانوں کو بری کرکے رہا کر سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔