Memorandum misuse of AI and deepfakes: اے آئی اور ڈیپ فیک کے غلط استعمال کے خلاف چرنجیوی نے اٹھائی آواز، امت شاہ کے مشورے پر مرکزی حکومت کو سونپا میمورنڈم
چرنجیوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے حالیہ ملاقات کے بعد اور ان کے مشورے کے مطابق، میں نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ اس میں اے آئی کے غلط استعمال، ڈیپ فیک اور ڈیجیٹل شناخت کی نقل کو روکنے کے لیے مزید مضبوط حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Amit Shah Slams Rahul Gandhi: ’بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو بدنام کرکے آپ کو اقتدار نہیں ملے گا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا راہل گاندھی پر طنز
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد میں منعقدہ کانگریس کے ’بھارت سمٹ 2026‘ کے حوالے سے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار حاصل کرنا ہے تو بیرون ملک دورے چھوڑ کر ملک کے گاؤں گاؤں میں جائیں، کیونکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو بدنام کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔
Chhath Mahaparva: ’سبھی کی زندگی سورج دیوتا کی کرپا سے روشن ہو‘، وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو چھٹھ مہاپرو کی مبارکباد دی
وزیر اعظم نے چھٹھ کے سندھیہ ارگھ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ فطرت کی پوجا کا یہ پون تہوار سب کی زندگی میں نئی توانائی اور تازگی لائے۔ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے بھی ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔
Amit Shah Congratulate India’s Young Cricketers: انڈر 19 ایشیا کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر امت شاہ نے ٹیم کو دی مبارکباد، نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کو ایک سنسنی خیز کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے غیر معمولی عزم، حوصلے، ثابت قدمی اور کھیل کے جذبے کی تعریف کی۔
Guru Gobind Singh: گرو گوبند سنگھ جی کے جیوتی جوت دیوس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراجِ عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھوں کے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ جی کے جیوتی جوت دیوس کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور انسانیت، سماجی مساوات اور قوم کی خدمت کے لیے ان کی عظیم خدمات کو یاد کیا۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے قاضی رنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت
وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ امت شاہ نے پرارتھنا کی کہ اس بھیانک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔
Sanjay Nishad Meets Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد، 2027 کے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر ہوئی بات چیت
نشاد پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے نشاد سماج سے وابستہ مسائل اور پارٹی عہدیداروں کے مطالبات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑنے، جیت کی حکمت عملی اور سیاسی مساوات کو مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
Eastern Zonal Council meeting: امت شاہ 29 نومبر کو اڈیشہ میں مشرقی زونل کونسل کے 28ویں اجلاس کی کریں گے صدارت
اجلاس میں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری کی شرکت متوقع ہے۔ ان کے ساتھ متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریز، دیگر سینئر افسران اور مرکزی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Union Home Minister Amit Shah: اتراکھنڈ کے سیاسی دنگل میں بی جے پی کا بڑا منصوبہ! امت شاہ کے چکر ویوہ کے ذریعے انتخابی گھیرابندی کی تیاری
انتخابی تیاریوں کا آغاز 21 اور 22 نومبر کو ہریدوار میں ہونے والی بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے ہوگا۔ دو روزہ اس اہم اجلاس کے پہلے دن پارٹی کے مختلف محاذوں اور شعبوں کی میٹنگیں ہوں گی، جب کہ 22 نومبر کو توسیعی ریاستی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے قومی صدر نتن نین، ریاستی انچارج رام مادھو، معاون انچارج بانسری سوراج اور اروند مینن شرکت کریں گے۔
CII Partnership Summit 2026: وزیر داخلہ امت شاہ وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کا کریں گے افتتاح، چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزرا سے ملاقات
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس ملاقات کو ریاست کی ترقی اور مختلف معاملات پر مرکز کے ساتھ بات چیت کے لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔





