Bharat Express

Champions Trophy 2025: پاکستان سے چھننے والی ہے چمپئنزٹرافی کی میزبانی، سامنے آئی بڑی جانکاری

پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے لئے پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا تعمیری کام اگست 2024 میں شروع ہوا تھا، اسے 31 دسمبر تک پورا کرلینا تھا۔

چمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق پاکستان کے لئے بری خبر ہے۔

Champions Trophy 2025: آئی سی سی چمپئنزٹرافی 2025 سے پہلے بڑی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ دراصل، پاکستان سے چمپئنزٹرافی کی میزبانی چھن سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب تک پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ ان اسٹیڈیم کا تعمیری کام چل ہی رہا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے لئے پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا تعمیری کام اگست 2024 میں شروع ہوا تھا، اسے 31 ستمبرتک پورا کرلینا تھا، لیکن ابھی تک یہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ ایسی تصویریں پاکستان اورپی سی بی کی بدانتظامی کو واضح کرتی ہیں۔

ان بدترانتظامات کا خمیازہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوبھگتنا پڑسکتا ہے۔ لہٰذا، ایسا مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کوچمپئنزٹرافی کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی شروع ہونے میں محض 35 دنوں کا وقت رہ گیا ہے۔ تاہم اس سے پہلے پڑوسی ملک سے حیران کرنے والی تصاویرسامنے آرہی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کو مل سکتی ہے میزبانی

ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگرپاکستان سے چمپئنزٹرافی کی میزبانی چھنتی ہے تومتحدہ عرب امارات کومیزبانی کا موقع مل سکتا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوالٹی میٹم دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہرحال میں ادھورے اسٹیڈیم کے کاموں کو25 جنوری تک پورا کرلینا ہوگا۔ اس کے بعد آئی سی سی کے افسران ان اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے۔ پھروہ اپنی رپورٹ میں بتائیں گے کہ اسٹیڈیم ٹورنا منٹ کی میزبانی کے لئے تیارہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں، ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 22 فروری کوکھیلا جائے گا۔

Also Read