Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack Updates: پہلگام حملے کا لیا جارہا ہے بدلہ، اڑی میں دو دہشت گرد ہلاک، اویسی نے دیا بڑا بیان

اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر پہلگام حملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم کل پہلگام میں جو کچھ ہوا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کو سبق سکھائے گی۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز الرٹ موڈ میں ہیں۔ فوج نے اڑی میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس پہلگام کے جنگلات میں ایک بڑا آپریشن کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کی مذموم کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز منہ توڑ جواب دینے کے موڈ میں ہیں۔اور اب تک دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

ادھر قومی وعالمی سطح پر اس ناپاک حرکت کی بھرپورمذمت کی جارہی ہے۔ہندوستان  کے تمام سیاسی رہنماوں نے بلا تردد ایک ساتھ ایک حملے کی مذمت کی ہے اور حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلنے کا عہد کیا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر پہلگام حملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم کل پہلگام میں جو کچھ ہوا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کو سبق سکھائے گی۔ ہم دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read