
میانمارمیں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ہندوستان کے پڑوسی ملک میانمار میں جمعہ کو خطرناک زلزلہ آیا۔ زلزلہ کی شدت 7.7 تھی،جوکہ کافی تیزتھا۔ ان جھٹکوں سے کئی عمارت منہدم ہوگئی اورلوگ دہشت میں آگئے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، زلزلہ میں کم ازکم 1000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
اسی کے ساتھ ابھی بھی ملک میں ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی چل ہی رہا ہے، اسی کے سبب بچاؤ کام جاری رہنے کے سبب مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وہیں، میانمارمیں آئے زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک تھائی لینڈ تک محسوس کئے گئے۔ پڑوسی ملک تھائی لینڈ کے بینکاک میں ایک زیرتعمیراونچی عمارت منہدم ہوگئی، جس میں کم ازکم 10 افراد کی موت ہوگئی۔
بین الاقوامی سطح پرمانگی مدد
جنتا سربراہ من آنگ ہائنگ نے ایک ویڈیو تقریرمیں کہا، میں نے امدادی سرگرمیوں کے لیے بین الاقوامی تعاون کی درخواست کی ہے۔ میانمارمیں جمعہ کی دوپہر7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکزمیانمارکے دوسرے بڑے شہرمنڈالے کے قریب تھا۔ اس کے بعد تقریباً 11 منٹ بعد 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ساتھ ہی امریکی جیولوجیکل سروے نے پہلے ہی اندازہ لگایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوزکرسکتی ہے۔
تھائی لینڈ میں بھی مچی تباہی
میانمارکے فوجی جنتا رہنما جنرل من آنگ ہائنگ نے مزید اموات اورہلاکتوں کا انتباہ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسی بھی ملک کو امداد اورعطیات فراہم کرنے کی دعوت بھی دی، جبکہ میجرجنرل جا مِن تون نے کہا کہ نیپیڈا، منڈالے اورساگانگ کے شہرکے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں بینکاک کے چاٹوچک مارکیٹ کے قریب ایک 33 منزلہ زیرتعمیرعمارت گرگئی۔ عمارت گرنے کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ عمارت گرنے کے بعد امدادی اہلکارملبے کی طرف بھاگے اور زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا۔
زلزلہ کے بعد راحت مہم شروع
میانمارمیں زلزلہ کے جھٹکے بعد راحت مہم شروع کی جاچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ جنوب مشرقی ایشیا میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے متحرک ہورہا ہے۔ امداد کے لئے 5 ملین ڈالرمختص کئے گئے ہیں۔ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے میانمارمیں حکام سے بات کی ہے اورتصدیق کی ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک کومدد فراہم کرے گی۔ میانمارکی حکومت نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں خون کی زیادہ مانگ کی اطلاع دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔