Myanmar Earthquake Update: میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، 1000 افراد ہوگئے ہلاک
ہندوستان کے پڑوسی ملک میانمارمیں جمعہ کوزلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ملک میں دوپہر7.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہرمانڈلے کے قریب تھا۔ اس کے بعد تقریباً 11 منٹ بعد 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ان جھٹکوں میں اب تک 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Huge earthquake topples buildings in Myanmar, Thailand: میانمار- تھائی لینڈ زلزلہ: مہلوکین کی تعداد 144 کے پار پہنچی، ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کیا ایمرجنسی نمبر
خبروں کے مطابق زلزلے سے زبردست نقصان ہوا ہے، مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں کی تعداد 732 کے قریب پہنچ گئی ہے
PM Modi expresses concerns on Myanmar earthquake: پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، میں میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد کی صورتحال پرفکرمند ہوں، ہندوستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو اوپر سے کرین کے ساتھ گردو غبار کے بادل میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ وہاں موجود لوگ چیختے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔ بنکاک میں بلند و بالا چھتوں پر پانی بھر گیا اور کئی عمارتوں سے ملبہ گرنے لگا۔
PM Modi to visit Thailand and Sri Lanka: وزیر اعظم مودی 3 اپریل سے شروع کریں گے تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ، بنکاک میں BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں ہوں گے شریک
تھائی وزیر اعظم پیتونگتارن شیناواترا کی دعوت پر وزیر اعظم مودی چھٹی BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 3-4 اپریل تک بنکاک کا دورہ کریں گے۔
Indians trapped in cyber-scam centers: میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحر پر جعلی کال سینٹرز میں کام کرنے پر مجبور پھنسے ہوئے 540 ہندوستانی شہریوں کی گھر واپسی، حکومت مزید شہریوں کی رہائی کے لیے پرعزم
وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’حکومت ہند میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جعلی نوکری کی پیشکشوں کے شکار ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔‘‘ آج بدھ کے روز ایک تیسری پرواز سے مزید ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Bangkok School Bus Catches Fire: بنکاک میں ٹائر پھٹنے سے اسکول بس میں لگی آگ، 25 طلباء ہلاک
وزیر ٹرانسپورٹ سوریا جنگرنگ رنگ کٹ نے بتایا کہ بس میں 44 مسافر سوار تھے۔ سب اسکول کے سفر پر جا رہے تھے۔ اس کے بعد دارالحکومت کے شمالی مضافاتی علاقے پتھم تھانی صوبے میں بس میں آگ لگ گئی۔
PM Modi congratulates Ms. Paetongtarn Shinawatra: پی ایم مودی نے پینٹونگٹرن شیناواترا کو تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے عہدےکیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیٹونگٹرن شیناواترا کو تھائی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی، جو تہذیبی، ثقافتی اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔
Thailand’s new PM: راجہ کی منظوری کے بعد پٹونگٹرن شیناواترا بنیں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم، مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے سریتھا تھاویسین کو کیا گیا برطرف
دو بچوں کی ماں پٹونگٹرن شیناواترا اب وزیراعظم کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ وہ اپنے خاندان کی تیسری رکن ہیں جو اس ذمہ داری کو نبھا رہی ہیں۔ ان سے پہلے ان کے والد اور چاچی بھی اس عہدے پر فائز تھے۔ ان کی چاچی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
Fraud Gang busted: ‘اچھی نوکری…زیادہ تنخواہ’، بیرون ملک کام دلانے کے بہانے دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
معاملے کی معلومات دیتے ہوئے ممبئی پولیس نے کہا کہ متاثر سدھارتھ یادو نے 23 مارچ کو شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں جیری جیکب اور گاڈفری الواریس کے علاوہ سنی نامی ایک اور ایجنٹ کا نام لیا گیا تھا۔
Thaksin Shinawatra arrested, jailed: تھائی لینڈ پہنچتے ہی سابق وزیراعظم کو کرلیا گیاگرفتار،جانئے کیا ہے پورا معاملہ
تھائی لینڈ 2006 کی بغاوت کے بعد سے سیاسی انتشار کا شکار ہے، تھاکسن کے حامی اور اسٹیبلشمنٹ کے حریف حامی انتخابات اور بغاوتوں کے چکر کے درمیان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ملک کے نامور تاجر سے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچے والے شناوترا کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ بنکاک ہوائی اڈے پر موجود تھے۔