
(فائل فوٹو)
میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر سائبر گھوٹالے کرنے والے ایک کال سینٹر پر کام کرنے پر مجبور تقریباً 540 ہندوستانی شہری پیر اور منگل کو ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں میں واپس ہندوستان لائے گئے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ 283 شہریوں کے ساتھ پہلی پرواز پیر کے دن تھائی لینڈ کے شہر مے سوت سے دہلی پہنچی۔ وہیں دوسرا طیارہ 257 شہریوں کے ساتھ منگل کے دن دہلی پہنچا۔
وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’حکومت ہند میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جعلی نوکری کی پیشکشوں کے شکار ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔‘‘ آج بدھ کے روز ایک تیسری پرواز سے مزید ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
شہریوں کے لیے حکومت کی ہدایت
ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس طرح کے گھوٹالوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک کام دینے والے غیرملکی آجروں کے اسناد کی تصدیق حکومتی ذرائع سے ضرور کریں اور نوکری قبول کرنے سے پہلے بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ضرور چیک کریں۔
کیا ہے معاملہ؟
فروری میں تھائی لینڈ کے حکام کی جانب سے اس طرح کے جعلی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ہندوستانیوں سمیت بہت سے دیگر ممالک کے افراد کو بچایا گیا تھا۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم شیناواترا نے 19 فروری کو کہا تھا کہ تقریباً 7,000 افراد کو میانمار میں غیر قانونی کال سینٹرز سے بچایا گیا ہے اور وہ سرحد پار تھائی لینڈ لائے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہندوستان کے علاوہ چین اور انڈونیشیا نے بھی اپنے کچھ شہریوں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔