Bharat Express DD Free Dish

Prashant Kishor on alliance: ’جن سوراج پارٹی کا اتحادصرف بہار کی عوام کے ساتھ ہوگا‘‘، پرشانت کشور نے کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو سرے سے خارج کیا

آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے بیچ جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے اتوار کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

تصویر: آئی اے این ایس

آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے بیچ جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے اتوار کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں وہ جن سوراج کو اپنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’تبدیلی کی جنگ میں جن سوراج عوام کے ساتھ اتحاد کرے گا۔ جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ان کا جن سوراج کے ساتھ اتحاد ہوگا۔ کسی بھی پارٹی، کسی بھی سیاسی تنظیم کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جن سوراج تمام 243 سیٹوں پر آزاد الیکشن لڑیں گے۔ انتخابات سے پہلے یا بعد میں کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔‘‘

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق پرشانت کشور نے اعلان کیا کہ پارٹی کی ریاست گیر دستخطی مہم 11 مئی کو شروع کی جائے گی، جس میں بہار کے تین اہم فلاحی مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ انھوں کسی بھی سیاسی اتحاد کی تشکیل کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا اتحاد صرف بہار کے لوگوں کے ساتھ ہوگا۔ انھوں نے کہا ’’میں ہرناتھ سے اپنے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔ 11 مئی سے، ہم جن سوراج میں تین اہم مسائل پر ایک سرکاری مہم شروع کریں گے۔ ہمارے کارکن پورے بہار میں گھر گھر جا کر جائیں گے۔‘‘

تین اہم مسائل پر عوامی رائے جاننے کی کوشش کرے گی جن سوراج

پرشانت کشور نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی اس تعلق سے عوامی رائے حاصل کرے گی کہ (۱)آیا ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری میں شناخت کیے گئے ان 94 لاکھ خاندانوں کو پیسے ملے، جنھیں 2 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا؟ (۲) اور کیا دلت اور مہادلت خاندانوں کو فی خاندان 3 ڈیسیملزمین الاٹ کی گئی؟ (۳) اور کیا زمینی سروے کے تحت زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا وعدہ پورا کیا گیا؟ انھوں نے کہا ’’ان تینوں مسائل پر، جن سُرج عوامی مہم شروع کرے گا۔ میں 11 مئی کو نتیش بابو کے گاؤں کلیان بیگھا کا دورہ کروں گا اور گھر گھر جا کر رائے عامہ اکٹھا کروں گا۔ اگر لوگ ہمارے خدشات سے اتفاق کرتے ہیں تو میں اس تحریک کے حصہ کے طور پر ان کے دستخط لوں گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’اگر حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ وعدے پورے ہو گئے ہیں، تو لوگوں کو اس کی تصدیق کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔