Bharat Express

Earthquake

ہندوستان کے پڑوسی ملک میانمارمیں جمعہ کوزلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ملک میں دوپہر7.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہرمانڈلے کے قریب تھا۔ اس کے بعد تقریباً 11 منٹ بعد 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ان جھٹکوں میں اب تک 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے اس زلزلے کو 200 سال کا سب سے مہلک زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7 بتائی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق زلزلے سے زبردست نقصان ہوا ہے، مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں کی تعداد 732 کے قریب پہنچ گئی ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو اوپر سے کرین کے ساتھ گردو غبار کے بادل میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ وہاں موجود لوگ چیختے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔ بنکاک میں بلند و بالا چھتوں پر پانی بھر گیا اور کئی عمارتوں سے ملبہ گرنے لگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق  ایک ویڈیو میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتیں لرزتی دکھائی دے رہی ہیں، لوگ خوف زدہ ہورکر سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 1900 سے اب تک نیوزی لینڈ میں 7.5 سے زیادہ شدت کے تقریباً 15 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 9 میکوری رج کے قریب آئے ہیں۔ 1989 میں اس خطے میں 8.2 شدت کا تباہ کن زلزلہ بھی آیا تھا۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے صرف تین گھنٹے بعد شمال مشرقی ہندوستان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چلی رنگ آف فائر پر واقع ہے۔ یہ خطہ چلی سے الاسکا تک پھیلا ہوا ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں بحر الکاہل کی سطح کے نیچے آپس میں ٹکرا کر زلزلے اور سونامی کا باعث بنتی ہیں۔

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں اتوار کی صبح 8.42 بجے درمیانی شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ منڈی کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، حالانکہ جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، آج صبح 08:02:08 بجے بہار کے سیوان میں ریکٹر اسکیل پر 4.0 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔