Bharat Express DD Free Dish

Earthquake in Bihar: دہلی کے بعد بہار میں بھی آیا زلزلہ،سیوان میں محسوس کئے گئے تیز جھٹکے،لوگوں میں ڈر کا ماحول

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، آج صبح 08:02:08 بجے بہار کے سیوان میں ریکٹر اسکیل پر 4.0 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔

قومی راجدھانی دہلی کے بعد بہار کے سیوان میں بھی اسی شدت (4.0) کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے سیوان کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے علاقوں میں بھاگ گئے۔ اور حالات کے پرامن ہونے تک گھر ے اندر نہیں گئے۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد سب کچھ معمول کے مطابق ہوگیا۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، آج صبح 08:02:08 بجے بہار کے سیوان میں ریکٹر اسکیل پر 4.0 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔ یہ 25.93 ڈگری شمالی عرض البلد اور 84.42 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔